مشہور خبریں

رمضان پورہ وارڈ میں بی ایل اوز کی غیر حاضری پر آصف شیخ برہم ، پرانت آفیسر کو دو دن کا الٹی میٹم ، ورنہ بڑا مورچہ ،ایس آئی آر سروے کے آخری سیکنڈ تک ہم عوام کے ساتھ ہیں ، گھبرانے کی ضرورت نہیں ، جو بی ایل اوز میپنگ نہیں کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ،نئی ووٹ بڑھانے والوں کے فارم پرانت آفس کے علاوہ اردو گھر میں بھی جمع کئے جائیں : آصف شیخ

مالیگاؤں : 6 اپریل /  مالیگاؤں اؤٹر کے علاقے دیانہ رمضان پورہ میں تقریباً 8 بی ایل اوز ایسے ہیں جو ابھی تک وارڈ میں نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے اب تک کسی ووٹر کی میپنگ کی ہے ۔میپنگ نہ ہونے سے وارڈ کی عوام ناراض اور گھبراہٹ کا شکار ہیں ایسے حالات میں بی ایل اوز کو فوری طور وارڈ میں روانہ کیا جائے اور انکی حاضری لی جائے، کام نہ کرنے والے بی ایل اوز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اس طرح کا مطالبہ لیکر آج آصف شیخ رشید وارڈ نمبر دو تین دیانہ رمضان پورہ کی عوام و کارپوریٹرس کیساتھ پرانت آفس پہنچے ۔آصف شیخ نے فوری طور پر بی ایل اوز کو وارڈ میں حاضر رہنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ کسی بھی حالت میں گھبرائیں نہ، ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم آخر تک سب کی مدد کرینگے، کسی کا نام لسٹ سے نکالا نہیں جائے گا ہم سب کی ووٹ میپنگ کروائیں گے اور آگے ضرورت پڑی تو انکے فارم بھی بھروا کر انہیں ووٹنگ کا حق دلائیں گے ۔وہیں اس ضمن میں آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جنکی ووٹ کٹ گئی ہے اور انہیں فارم نمبر 6 نئی ووٹ بڑھانے کیلئے جمع کرنا پڑ رہا ہے اور اس کیلئے وہ پرانت آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔شہر کے کونے کونے سے لوگ پرانت آفس ارہے ہیں، دھوپ زیادہ ہے، رکشا کا کرایہ زیادہ ہے، دن بھر کی مزدوری کا نقصان ہورہا ہے اس لیے عوام کی سہولت کیلئے پرانت آفیسر فارم نمبر 6 جمع کرنے کیلئے پرانت آفس کے ساتھ ساتھ اردو گھر میں بھی ایک سرکاری کاؤنٹر لگا کر اپنے ملازمین کے ذریعے فارم جمع کریں تاکہ عوام کو آسانی ہوسکے ۔آصف شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نہ ڈریں نہ گھبرائیں، ہم سب کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.