مالیگاؤں : 24 مئی / قربانی کے اس مقدس موقع پر مسلمان شہر و ریاست کے تمام مسلمان رنگین جانوروں کی قربانی نہ کریں اور نہ ہی رنگین جانوروں کی خرید و فروخت کریں ،جانوروں کی آڑ میں مسلمانوں کے ساتھ فرقہ پرست عناصر مآب لنچنگ کرتے ہیں، لاکھوں کروڑوں روپے کے جانوروں اور گاڑیوں کا نقصان کرتے ہیں، کیس بنواتے ہیں اور جانی نقصان بھی کرنے سے باز نہیں آتے ہیں ایسے سنگین حالات میں ہمیں قانون کے مطابق جانوروں کی قربانی کرنا چاہیے ۔اس طرح کی اپیل آصف شیخ نے کی ۔موصوف نے کہا کہ جس طرح بنگال کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا ہے اسی طرح اب مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر اور ملک بھر کے مسلمانوں کو اس طرح کا فیصلہ لینا چاہیے اور قربانی کیلئے قانون کی اجازت یافتہ کالے جانور اور بکروں کی قربانی کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں اور گئو رکشکوں کو سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے، پولس کو چاہیے کہ وہ گئو رکشکوں پر بھی نظر رکھیں انہیں قانون ہاتھ میں لینے کی کس نے اجازت دی اس پر بھی توجہ کی ضرورت ہے، شہر کا امن قائم رہنے کیلئے پولس کو اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،چندنپوری واقعہ پر پولس کو گہرائی سے جانچ کرنا چاہیے ۔انہوں نے شہریان سے اپیل ہے کہ وہ رنگین جانوروں کی بجائے کالے جانوروں کی قربانی کریں اور سلاٹر ہاؤس میں ہی کریں ۔
آپ س موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ناسک کے بھوندو اشوک کھرات کیس کو دبانے کیلئے TCS معاملہ میں ندا خان کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں ناسک کے دانش شیخ کے اہل خانہ کی جانب سے مجھکو مدعو کیا گیا اور میں نے ناسک میں انکے گھر جاکر ملاقات کی ۔ہم ندا خان معاملہ میں دانش کی جانب سے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی لیگل ٹیم کیساتھ کیس لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔آنے والی سماعت کو مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے وکلاء کی اس معاملے میں پیروی کرینگے ۔
اسی طرح آصف شیخ نے کارپوریٹرس کی جانب سے منتخب ہونے والے ایم ایل سی چناؤ کے تعلق سے کہا کہ چاہے وہ کارپوریٹرس ایم ایل سی ہو یا گریجویٹ ایم ایل سی یا ٹیچرس ایم ایل سی ہو یا پھر ممبر آف پارلیمنٹ ہو، کسی نے مالیگاؤں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا،، انہوں نے صرف مالیگاؤں شہر کے مسلمانوں کا استعمال کیا اور انکا استحصال کیا ہے ۔ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے پھر کبھی کوئی نمائندگی مالیگاؤں کی نہیں کی ۔آصف شیخ نے کارپوریٹرس ایم ایل سی چناؤ کو لیکر کہا کہ سیکولر فرنٹ اور کانگریس پارٹی کی میٹنگ ہوئی اور ہم سیکولر امیدواروں کو سپورٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکولر فرنٹ اس چناؤ میں امیدواری نہیں کریگا کیونکہ ہمارے پاس 300 کارپوریٹرس نہیں ہے اگر کوشش بھی کی جاتی ہے تو ہمارے پاس صرف 40-45 کارپوریٹرس ہی ہوپائیں گے باقی شہریان نے دیکھا کہ میئر چناؤ میں شہر کی کس پارٹی نے ندی کے پار جاکر سپورٹ دینے لینے کی بات کی تھی تو ایسے حالات میں ہم کس پر بھروسہ کرینگے، اس لئے ہم سیکولر امیدوار کے میدان میں آنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں تاکہ وہ شہریان کا فائدہ بھی کرواسکے۔
