مشہور خبریں

شہر عزیز کی مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے اوقاف ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی اہم اپیل

مالیگاؤں / اوقاف ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے ریاستی وقف بورڈ کے خلاف وقف ٹربیونل اورنگ آباد میں غیر قانونی اضافی سالانہ وقف فنڈ اور سروس چار جیس کے تعلق سے ایک مقدمہ دائر کرنا ہے، اور اضافی وصول شدہ رقم کی واپسی کی کوشش کرنا ہے ، اس ضمن میں شہر عزیز کی مساجد مدارس یا دیگر ایسے اوقاف کے ذمہ داران جنہوں نے گزشتہ اکتوبر یا نومبر مہینے میں پچھلے کم از کم 10 سال کے بقایا سالانہ وقف فنڈ تاخیر کے جرمانے کے ساتھ ادا کیئے ہوں گے ان سے التماس ہے کہ وہ وقف بورڈ کے ذریعے جاری کی گئی رسید کی زیراکس کاپی جلد از جلد الحاج ضیاء حکیم کی آفس جعفر نگر یا ایڈوکیٹ مومن مجیب احمد صاحب کی آفس نیا اسلام پورہ تک بھیجنے کی زحمت گوارا فرمائیں۔
رسیدیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مغرب تک ہے ۔

ضیاء حکیم صاحب کی آفس کا وقت: صبح 11 بجے سے مغرب تک۔

ایڈوکیٹ مومن مجیب احمد صاحب کی آفس کا وقت : صبح 8 بجے سے صبح 12 بجے تک ۔

8087136890 :رابط نمبر

اسطرح کی تفصیلات  اوقاف ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.