مشہور خبریں

خدامِ انسانیت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام , ڈاکٹر اقبال اسپورٹس انجمن فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے مفت طبی معائنہ و علاج کیمپ کا کامیاب انعقاد ,ضرورت مند مریضوں نے استفادہ کر منتظمین و معاونین کی خدمات کو سراہا

جلگاؤں / خدامِ انسانیت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور ڈاکٹر اقبال اسپورٹس انجمن فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے ڈاکٹر اقبال ہال، اقبال کالونی، مہرون، جلگاؤں میں مفت طبی معائنہ و علاج کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ ابراہیم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ 
کیمپ میں ڈاکٹر ڈی۔ آر۔ مہاجن (فزیشن)، ڈاکٹر گوپال ارون ڈھولپ (ماہرِ اعصاب)، ڈاکٹر سدھانت ارون ڈھولپ (ماہرِ اطفال و نوزائیدہ امراض) اور ڈاکٹر ہِنا بشیر چودھری (ماہرِ امراضِ نسواں و زچگی) نے مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری طبی مشورے فراہم کیے۔
کیمپ کے دوران بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر طبی جانچ مفت کی گئی، جبکہ دستیاب ادویات بھی ضرورت مند مریضوں کو مفت فراہم کی گئیں۔ شفا لیب کی جانب سے خون کے مختلف ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت بھی دی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر کریم سالار، خلیل پٹھان، ابراہیم موسیٰ پٹیل، شاکر بھائی، اکشے وانجاری، پرشانت نائک، سلیم انعامدار، انیس شاہ، راغب احمد اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صحت عامہ کے حوالے سے ایسے فلاحی کیمپ معاشرے کے ضرورت مند طبقات تک بنیادی طبی سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، ماہر ڈاکٹرس، رضاکاران اور تمام معاونین کی خدمات کو سراہا گیا۔
کیمپ کے کامیاب انعقاد پر خدامِ انسانیت فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر اقبال اسپورٹس انجمن فاؤنڈیشن کو مختلف سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
پروگرام کی صدارت مفتی ہارون ندوی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض آصف ہارون سر نے انجام دیے۔ افتتاحی کلمات حافظ شفیع نے بیان کئے۔ آخر میں شکیل سر نے رسمِ شکریہ ادا کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.