مشہور خبریں

مالیگاؤں کے تعمیری منصبوں اور سماجوادی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ریاستی جنرل سیکرٹری فرحان اعظمی سے مستقیم ڈگنیٹی و عبد العظیم خان کی ملاقات و تبادلہ خیال

مالیگاؤں : 10 اپریل / سماج وادی پارٹی کے ممبئی و مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری کا عہدہ ملنے پر ابوفرحان اعظمی کو مالیگاؤں سماج وادی پارٹی کی جانب سے کارپوریٹر و گٹ نیتا اور مہاراشٹر سماجوادی یوا جن سبھا سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی،معروف ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور عبدالرحمن انصاری نے ممبئی میں انکی رہائش گاہ قلابہ میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ۔اس موقع پر مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں سماجوادی پارٹی کو ڈپٹی میئر کا عہدہ ملنے اور بڑھتی ہوئی سماجوادی پارٹی کی ووٹ شماری پر انہوں مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کو بھی مبارک باد پیش کی،
یہاں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال ہوا، ریاستی سطح پر پارٹی کی مظبوطی نیز خصوطی طور پر مالیگاؤں کو مزید مظبوط کرنے پر غور و خوص کیا گیا۔مالیگاؤں کارپوریشن میں سماج وادی پارٹی کا اقتدار میں شامل ہونے پر مالیگاؤں کی ترقی کیلئے کئی اہم پروجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر عبد الرحمن انصاری وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.