مالیگاؤں : شہر کے اہم اور حساس علاقے ٹینشن چوک سے عباس نگر حافظ خلیل کے مکان سے بڑا قبرستان ، ٹینشن چوک سے بڑا قبرستان تک سڑکوں کی بدترین حالت اور عوامی مسائل کو لے کر سماجوادی پارٹی نے ایک مضبوط نمائندہ وفد کے ساتھ کارپوریشن برسرِ اقتدار کو تحریری مکتوب پیش کیا۔
وفد نے کمشنر، میئر نسرین شیخ، ڈپٹی میئر شان ہند نہال احمد اور اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمن اعجاز بیگ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بڑا قبرستان اور اس سے ملحقہ علاقے شہر کے نہایت اہم مقامات میں شمار ہوتے ہیں، جہاں روزانہ سینکڑوں افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے، روزانہ ان علاقوں سے بڑا قبرستان میں میت کی تدفین کے لیے جانے کا اہم راستہ ہے اس کے علاوہ اسکولوں کے طلبہ مدرسے کے بچوں کا گزر ہوتا ہے مگر افسوس کہ یہاں کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور بیچ راستے میں کھمبے مزکورہ علاقے کی عوام کے لیے مصیبت بن چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف سڑکوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عوام کی عزت، سہولت اور سلامتی کا سوال ہے، جس پر کارپوریشن کی مسلسل لاپرواہی ناقابل برداشت ہے۔
اہم مطالبات: ٹیشن چوک سے المامون بلڈنگ و ڈاکٹر ریاض کے دواخانے تک فوری سیمنٹ روڈ تعمیر کی جائے
نعمانی چوک حافظ خلیل کے مکان سے قلعہ شاپنگ سینٹر تک پائیدار سڑک بنائی جائے
سڑکوں کے درمیان موجود الیکٹرک پولس جس کی وجہ سے حادثہ کا خطرہ رہتا ہے ان الیکٹرک پولس کو فوری طور پر منتقل کیا جائے
سماجوادی پارٹی کے وفد میں سہیل ڈالریا، اشفاق ممبر، ابواللیث انصاری، شیخ ساجد (پاپا لائٹ)، فیضان رجو، ندیم اختر، خورشید کابل، خلیل احمد، شہزاد ماسٹر، بلال امرویر، شیخ رفیق، فیض ماسٹر، محمد مستقیم، محمد ریحان، حبیب الرحمن ماسٹر، مسعود ٹیلر، حزیفہ (مولانا کمپاؤنڈ)، کلیم ٹیلر، نفیس (مین سویچ)، منتظم (موبائل والا) اور عبدالراشد جمالی (الیکٹرک) سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
آخر میں وفد نے واضح کیا کہ مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس سال کے بجٹ میں ان کاموں کو شامل کرکے جلد سے جلد کام شروع کیا جائے
