مالیگاؤں / مالیگاؤں تحصیلدار کی ہدایت کے مطابق سرکار سے وظیفہ حاصل کرنے والے تمام بزرگ شہریوں، بیواؤں، طلاق شدہ خواتین اور معذور افراد کو باخبر کیا جاتا ہے کہ ان کے وظیفہ کی مسلسل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے حیات داخلہ فارم بھرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
عوامی سہولت اور رہنمائی کے پیش نظر *“مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا”* گزشتہ کئی دہائیوں سے، خصوصاً *ساتھی نہال احمد صاحب* کے دور سے، عوامی خدمت انجام دیتی آرہی ہے۔ اسی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، *ساجدہ نہال احمد صاحبہ* (صدر، مہاراشٹر اقلیتی سیل، سماج وادی پارٹی)، *شانِ ہند* (ڈپٹی میئر و صدر سماجوادی پارٹی مالیگاؤں) اور *مستقیم ڈگنیٹی* (گٹ نیتا و ریاستی سیکریٹری، یواجن سبھا، سماجوادی پارٹی) کی قیادت و رہنمائی میں یہ مہم جاری رکھی گئی ہے۔
اس کے تحت سماج وادی پارٹی ہیڈ آفس (نہال احمد صاحب کا آفس)، قدوائی روڈ، نندن ٹاور میں وظیفہ یافتگان کے لیے حیات داخلہ فارم بھرنے، دستاویزات کی جانچ اور مکمل رہنمائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مستحق فرد کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تمام وظیفہ یافتگان سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تاخیر نہ کریں اور جلد از جلد اپنا حیات داخلہ فارم مکمل کروا کر اپنے وظیفہ کو جاری رکھنے کو یقینی بنائیں۔
یہ سہولت روزانہ صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب ہے۔ آفس انچارج ہارون ماسٹر (موبائل: 9326415034) وظیفہ یافتگان کی رہنمائی اور فارم بھرنے میں خصوصی تعاون فراہم کر رہے ہیں، لہٰذا براہِ راست ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضروری کاغذات:
راشن کارڈ، آدھار کارڈ، اسکول کا داخلہ (LC)، بینک پاس بک، 2 عدد فوٹو،
*تمام کاغذات کی دو، دو زیراکس کاپیاں ساتھ لانا ضروری ہے۔*
نوٹ: تمام وظیفہ یافتگان سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی کارروائی مکمل کر کے کسی بھی ممکنہ رکاوٹ یا وظیفہ کی بندش سے بچیں ایسی گزارش ساجدہ نہال احمد صاحبہ نے کی ہے۔
