مشہور خبریں

اگر دو دنوں میں شہر کے ذمہ داران و دینی سماجی جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر آکر اجازت دی تو میں الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں ،مسلم امیدوار کو کامیاب کرنے کا یہ آخری موقع، ورنہ 2029 میں دھولیہ مالیگاؤں کو توڑ دیا جائے گا اور مسلم ووٹوں کی اہمیت ختم کردی جائے گی : آصف شیخ ، سیکولر امیدوار کو ووٹ دیکر ہمیں شریعت سے کھلواڑ کرنے والی پارٹی کو کراری شکست دینا ہے :طاہرہ شیخ

مالیگاؤں / دھولیہ لوک سبھا چناؤ کو لیکر مالیگاؤں شہر میں کافی جوش و خروش سیاسی جماعتوں میں نظر آریا ہے لیکن انڈیا الائنس کانگریس کوٹے کی امیدوار انتہائی سست روی سے چناؤ لڑ رہی ہیں ۔اس کے برعکس بھارتیہ جنتا پارٹی کا امیدوار پوری طاقت سے چناؤ لڑ رہا ہے ایسے میں ہمیں سیکولر امیدوار کو ہی ووٹ دینا چاہیے ۔اسطرح کے جملے کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف اتوار کی شب ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ پارٹی کی مشورتی و فیصلہ کم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دھولیہ لوک سبھا حلقہ میں ہم نے سروے کیا، ووٹوں کی تفصیلات طلب کی، کہاں کتنی اور کس سماج کی ووٹ ہے اور ان ووٹوں سے مسلمان نمائندہ کیسے منتخب ہوسکتا؟ اس ضمن میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ 2024 کا پارلیمنٹ چناؤ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہمیں خدشہ ہے کہ 2029 کے پارلیمنٹ چناؤ سے قبل میں دھولیہ اور مالیگاؤں کو تقسیم کر مسلم ووٹوں کی اہمیت ختم کردی جائے گی ۔اس کے بعد پھر مسلمان نمائندے کا چن کر آنا مشکل ہوجائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ دھولیہ حلقہ میں 20 لاکھ ووٹوں میں سےساڑھے پانچ لاکھ ووٹ مسلم سماج کی ہیں اسی طرح مراٹھا سماج کی ساڑھے سات لاکھ جبکہ او بی سی سماج کی 2.5 لاکھ ووٹ اور ادیواسی سماج 2.5، دلت بھائیوں کی 1.5 لاکھ اور دیگر برادری کی ووٹ ہے اس میں مسلمان سماج کی دوسرے نمبر پر فیصلہ کن ووٹ اس حلقہ میں موجود ہیں ۔اگر مالیگاؤں شہر کے ذمہ داران، تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران حکمت عملی سے چناؤ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میں یقین سے کہتا ہوں کہ یہ آخری اور گولڈن چانس تھا کہ مسلم نمائندہ ہم اس حلقے سے چناؤ کر دے سکتے ہیں ۔

آصف شیخ نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھائی، دلت بھائی اور دیگر پسماندہ طبقات کی ووٹوں سے پارلیمنٹ چناؤ میں مسلمان نمائندہ چن کر اسکتا ہے لیکن اس شہر میں کچھ لوگوں نے مسلمانوں کو مایوس کرنے کا کام کیا ہے۔بند کمرے میں بیٹھ کر آرٹیکل لکھ دینے یا زبان کھول کر بغیر تحقیق کے کچھ بھی بول دینے سے صرف گمراہی پھیلتی ہے سچائی سے اسکا کوئی واسطہ نہیں ہوتا ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے کچھ لوگوں نے مسلمانوں کو مایوس کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں اس چناؤ میں امیدواری کا خواہش مند تھا لیکن ابھی میں اپنی امیدواری واپس لے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی سے مقابلہ کرنے کیلئے کوئی مضبوط نمائندہ مالیگاؤں دھولیہ حلقہ میں مسلم سماج سے ہے تو وہ شیخ رشید گھرانے کا ہے ۔شیخ رشید صاحب کے نام پر ہندو مسلم دونوں سماج کے افراد ہمیں ووٹ دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں صرف مسلم ووٹ نہیں بلکہ ہندو مسلم بھائیوں کی ووٹوں کی بدولت چناؤ لڑنے کا سوچ رہا ہوں مجھکو دلت بھائیوں کے علاوہ ہندو بھائیوں نے بھی ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔آج کی میٹنگ میں فیصلہ کرتے ہوئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آج میں امیدواری واپس لینے کا اعلان کرتا ہوں لیکن یہ یاد رکھا جائے کہ ابھی بھی موقع ہے اور شہریان، دینی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں چاہیں تو میں امیدواری کرنے کیلئے تیار ہوں سب ایک پلیٹ فارم پر آجائیں تو ہماری جیت یقینی ہے ۔آصف شیخ نے اعداد و شمار کی روشنی میں بتایا کہ جمعہ تک شہر کے ذمہ داران سیاسی و ملی جماعتوں کے قائدین سوچ وچار کرلیں اور اگر مجھکو اجازت دیتے ہیں تو ہم مسلمان نمائندہ منتخب کرکے دکھائیں گے۔آصف شیخ نے کہا کہ اس پارلیمنٹ چناؤ میں شیخ رشید پریوار کے ساتھ ذاتی بھید بھاؤ نہیں ہوگا ہندو مسلم سب ووٹ دینگے ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ شہر میں اہل ڈر و خوف کا ماحول بنا کر مولانا عمرین محفوظ رحمانی کو بھی چناؤ لڑنے سے روکا گیا ۔کچھ لوگوں کو مولانا سے اتنا خوف کیوں، مولانا کو بھی ڈرا کر مایوس کردیا گیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ فی الحال میں نے امیدواری واپس لے لیا ہے اب ہم نے پارلیمنٹ چناؤ کی تیاری شروع کردی ہے ہم سیکولر ازم کی بقاء کیلئے سیکولر امیدوار کو ووٹ دینگے ۔انڈیا الائنس کی امیدوار ہماری پارٹی کے ورکرز سے ملنے آتی ہے تو واہ واہ نہیں آتی تو بھی واہ واہ لیکن ہم سیکولر امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے تن من دھن سے لگ گئے ہیں. ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے ہمیں پارٹی فنڈ کی بھیڑ ضرورت نہیں ہوتی بس ہمارے وکروں کا دھیان رکھا جائے اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ ووٹ تناسب بڑھانے کیلئے ورکروں کو سرگرم رکھنا ضروری ہے۔

اس موقع پر میٹنگ میں پارلیمنٹری بورڈ کی صدر سابق میئر طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں سیکولر امیدوار کو ووٹ دینا ہے ، ہمیں شریعت سے کھلواڑ کرنے والی پارٹی کو کراری شکست دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید صاحب اس دنیا میں نہیں ہے لیکن انکا پریوار صاحب کے خیالات کو لیکر آگے بڑھ رہا ہے ۔آج شہر کے ہر ورکروں میں شیخ رشید صاحب کے خیالات زندہ ہیں ہم انکی سوچ کو لیکر آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور ملک کے سیکولر ازم کو بچانے کیلئے ووٹ ضرور دینگے اور دلوائیں گے ۔اس موقع پر ریاض علی، اعجاز عمر، سلیم انور، تاج الدین ممبر، سید مسلم، اسلم انصاری، رضوان ممبر، عرفان علی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یہاں اغراض و مقاصد صابر گوہر نے بیان کیا جبکہ نظامت کے فرائض حافظ انیس اظہر نے انجام دیا ۔اس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں پارٹی کے ورکر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.