مشہور خبریں

مالیگاؤں کی دو خواتین کو واشی پولیس نے کیا گرفتار ، بیڑ ، دھولیہ ، امراوتی ، بلڈھانہ ، بھیونڈی ، ممبئی ، پونہ میں بھی مقدمات درج ہونے کا انکشاف

 


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سے بیرون شہر چوری کرنے کے معاملے میں نئی ممبئی کے واشی پولیس اسٹیشن میں مالیگاؤں کی دو خواتین کو جیولر کی دکان سے سونا چوری کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

ملی تفصیلات کے مطابق جیولر کی دکان سے 28 گرام سونے کی 2 چوڑی چوری ہونے کے معاملے میں واشی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیج و موبائل فون نمبر کی مدد سے مالیگاؤں شہر میں رہائش 1) سعیده رحمت اللہ عرف شیرو انصاری عمر 40 سال ساکن کاکو بائی کا باغ سنگمیشور مالیگاؤں ، 2) عرفانہ اسماعیل شیخ 40 سال ساکن مالیگاؤں کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش میں نوی ممبئی ، ممبئی ، تھانہ میں مزید جرائم کا پردہ فاش کرنے کو کوشش کررہے ہے ، گرفتار ہوئی دونوں خاتون ملزمہ کو 15 ستمبر کو نوی ممبئی کی  عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انھیں 19 ستمبر تک پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں ،  


واشی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خواتین کے خلاف تھانہ ، بیڑ ، دھولیہ ، امراوتی ، بلڈھانہ ، بھیونڈی ، ممبئی ، پونہ میں مقدمات درج ہے ، تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ خواتین نے سورت ، گجرات میں بھی جرم کیا ہے ، ہم اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہے ہیں ، اس معاملے میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نیلیش بنکر ، پی ایس آئے سچن بوراتے ، پی ایس آئے نریندر پاٹل ، پولیس حولدار دیپک مورے ، پولیس نائیک رویندر سانپ دیگر تحقیقات کررہے ہیں ۔ اس طرح کی تفصیلات پولیس انسپکٹر آبا صاحب پاٹل کرائم برانچ 1 نئی ممبئی نے فراہم کی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.