مشہور خبریں

مالیگاؤں : زمین میں چھپا خزانہ حاصل کرنے کیلئے 9 سالہ بچے کا قتل ، ڈھونگی بابا سمیت 4 افراد گرفتار

 


مالیگاؤں : 23 جولائی / مالیگاؤں تعلقہ کے پوہانے گاؤں میں ایک افسوس ناک واقع سامنے آیا جس میں ایک 9 سالہ  بچے کو اغوا کرکے غیبی خزانہ (دھن ) حاصل کرنے کے لیے (بلی) قربان  کر دیا گیا ۔  اس واقعہ سے مہاراشٹر بھر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔  پولیس نے اس معاملے میں ڈھونگی بابا سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے ۔

 مالیگاؤں کے پوہانے گاؤں میں روما باپو مورے ، رمیش لکشمن سونونے، گنیش لکشمن سونونے، لکشمن نول سونونے، اوماجی گلاب مورے رہتے ہیں۔ لکشمن کے بڑا بیٹا بابا گری کرتا ہے ، اس کا کہنا تھا کہ ان کے کھیت میں کنویں کے قریب خفیہ دولت (دھن ) ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے ایک بچے کی قربانی دینا پڑے گی۔  یہ سن کر ان سب نے ایک ہفتہ قبل گھر کے باہر کھیل رہے بچے کرشنا سونونے کو چاکلیٹ کا لالچ دیکر اغوا کر لیا اور  اسکے بعد اسکی بلی دیکر اسے قتل کر لاش کو ایک کھیت میں دفن کر دیا ۔



کرشنا کے اچانک غائب ہونے پر اسکے والدین نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولیس میں درج کروائی ، شکایت ملتے ہی پولس نے تحقیقات شروع کی ، اس درمیان جس مقام پر 9 سالہ کرشنا کی لاش کو دفن کیا گیا تھا وہاں سے بدبو اٹھنے لگی ، اس معاملے میں پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد پولیس وہاں پہونچ کر زمین کو کھودا جس میں لاش ملی ، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس میں یہ  واضح ہو گیا کہ یہ قتل کا معاملہ ہے ۔  پولیس نے اپنی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملی لاش لاپتہ ہونے والے 9 سالہ کرشنا کا ہی ہے ، جو انسانی قربانی کا سنگین معاملہ ہے ۔

 دیہی ضلع پولیس سربراہ شاہجی امپ نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ایک ملزم فرار ہے ،  مہاراشٹر جو ملک میں ترقی پسند ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے، وہاں آج بھی کچھ لوگوں میں توہم پرستی بھری پڑی ہے اور نو سالہ کرشنا اس توہم پرستی کا شکار ہو گیا ہے ، یہ واردات مہاراشٹر میں سنسنی aکا سبب بنی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.