مشہور خبریں

نوزائیدہ بچوں کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب ، ملزمان کے قبضے سے ایک 5 دن کا اور ایک 45 دن کا بچہ برآمد ، گروہ کی سرغنہ جولیا فرنانڈس سمیت سائرہ بانو ، رینا چوہان ، گوری بی ، شبانہ شیخ اور گلبشا شیخ گرفتار

 


ممبئی / مہاراشٹر کے ممبئی مانکھرد میں سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے جس میں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کیئے جانے کا انکشاف پولیس نے کیا ہے ۔


ملی تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر 2023 کو دوپہر ساڑھے 12 بجے کے درمیان کھنڈو با مندر کے پاس مہاراشٹر نگر مانکھرد ممبئی میں جرم میں شامل خاتون ملزمہ سائرہ بانو نبی اللہ شیخ و رینا نتین چوہان نے 5 دن کی بچی کو گوری بی عثمان شیخ ، شبانہ عثمان شیخ ، گلبشا متین شیخ کے ساتھ ملی بھگت کر کسی طرح کے کاغذات نہ دیتے ہوئے پرائیویٹ شخص کے پاس 5 لاکھ روپے میں فروخت کر پرائیویٹ خاتون کے سپرد کر بچی کو فروخت کیا تھا ، اس معاملے میں ٹرامبے پولیس اسٹیشن میں پولیس سپاہی پردیپ نیوریتھی دیشمکھ کی شکایت پر گناہ رجسٹر نمبر  426/2023 سیکشن 370، 34 آئی پی سی سیکشن 81 اور 87 جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ، سیکشن 33 اور 36 مہاراشٹر میڈیکل پریکٹیشنرز ایکٹ 1961   کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اس معاملے کی تحقیات پی ایس آئے شرد نانیکر کررہے تھے ۔


مذکورہ جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس، حلقہ 6، شری  ہیمراج سنگھ راجپوت نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر جرم میں گرفتار خاتون ملزمہ سے کی گئی تفتیش میں عادی مجرم جولیا لارنس فرنانڈس کے ملوث ہونے اور مذکورہ گینگ کی سرغنہ ہونے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد جولیا کو ریاست ہریانہ کے کرنال سے حراست میں لیکر گرفتار کیا گیا ہے۔  گرفتار خواتین کے قبضے سے 02 نوزائیدہ بچی (ایک بچہ 5 دن کا، دوسرا بچہ 45 دن کا) برآمد کیا گیا ہے ، اور انہیں ان کی حفاظت کے لیے بال آنند آشرم میں رکھا گیا ہے۔

    وہیں مذکورہ جرم کی خاتون ملزمہ سائرہ بانو شیخ بغیر کسی میڈیکل ڈگری کے کلینک چلا رہی تھی اسطرح کا بھی انکشاف تفتیش میں ہوا ہے ۔

 *گرفتار خواتین ملزمہ کے نام :*

 1) جولیا لارنس فرنانڈس، عمر 36 سال ،

 2) سائرہ بانو نبی اللہ شیخ عمر 52 سال ،

 3) رینا نتن چوہان، عمر 35 سال،

 4) گوری بی عثمان شیخ، عمر 42 سال

 5) شبانہ ذاکر شیخ، عمر 35 سال ،

 6) گُلبشا متین شیخ، عمر 19 سال ہے ۔


معلوم ہوکہ (1) جولیا فرنانڈس کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن ، ڈی سی بی ، سی آئی ڈی یونٹ نمبر 3 ، مانکھرد پولیس اسٹیشن ، مہاتما پھلے چوک پولیس اسٹیشن (تھانہ ) ، انٹاپ ہل پولیس اسٹیشن میں ۔

(2) شبانہ ذاکر شیخ کے خلاف ڈیسی بی سی آئی ڈی (انٹاپ ہل پولیس اسٹیشن ) میں ۔

 (3) گوری بی عثمان شیخ کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں بچوں سے جڑے کئی مقدمات درج ہے ۔


مذکورہ جرم کی تفتیش ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ایسٹرن ریجنل ڈویژن، شری  ونائک دیش مکھ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، حلقہ 6، شری  ہیمراج سنگھ راجپوت، ڈپٹی پولیس کمشنر ہیماڈے، پولیس انسپکٹر رویندر راناشیورے، پولیس انسپکٹر فرید خان (کرائم) کی رہنمائی میں خصوصی ٹیم میں شامل پی ایس آئے شرد نانیکر ، پی ایس آئے انیل بنگار ، پی ایس آئے وجے سنگھ دیشمکھ ، پی ایس آئے وجے گولھار ، پی ایس آئے امر چیڑے ، پی ایس آئے سورج خیتل ، پی ایس آئے پوجا سلاڑے ، اے ایس آئے  رمیش دھمال ، پولیس حوالدار سنجے اوہاڑ ، حولدار دشرتھ رانے ،حولدار  پرمود لینبہے ، پولیس نائیک سہاس کاسار ، پولیس سپاہی پردیپ دیشمکھ ، سنیل کھوٹالے ، سویتا بھاٹے ، چھایا والکے ، پنچشیلا ماگھاڈے نے انجام دی ہے ، اسطرح کی تفصیلات ٹرامبے پولیس اسٹیشن ممبئی کے سنئیر پولیس انسپکٹر رویندر رنشیورے نے فراہم کی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.