مشہور خبریں

کسان کے ساتھ 23 لاکھ 47 ہزار روپے کی آن لائن ٹھگی ، نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

جلگاؤں / ریاست بھر میں مختلف طریقوں سے عوام کو ٹھگنے کا سلسلہ جاری ہے ،  ایسا ہی ایک واقعہ جلگاؤں میں پیش آیا ہے جہاں شہری آن لائن لالچ کا شکار ہو کر مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں ۔ ایک نامعلوم شخص نے جعلی چیک کے ذریعے پالیسی پر مالی فائدہ دکھا کر کسان کا اعتماد حاصل کیا ، اس کے بعد سال 2010 سے 2024 تک وقتاً فوقتاً کسان سے آن لائن رقم لے کر 23 لاکھ 47 ہزار کا جھانسہ دینے کا واقعہ سامنے آیا۔  ملزمان کے خلاف سائبر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 معلوم ہوکہ سنجے ترمبک کلکرنی (عمر 71سال ) راویر تعلقہ کے عین پور کے ایک بزرگ رہائشی ہیں اور ایک کسان ہیں۔ اور انھیں دھوکے باز کی جانب سے  بتایا گیا کہ انہیں 2010 سے 2024 تک مختلف الیکٹرانک ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ان کی طرف سے بنائی گئی پالیسیوں سے مالی طور پر انھیں فائدہ ہوا ہے۔ وہیں پالیسی چیک انکے واٹس ایپ پر بھیج کر ان کا اعتماد بھی حاصل کیا۔ جس کے بعد سنجے کلکرنی کے بینک اکاؤنٹ سے  23 لاکھ 47 ہزار آن لائن رقم ملزم نے قبول کی ۔  جیسے ہی کلکرنی کو معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، اس نے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔  جس کے مطابق پولیس نے نامعلوم سائبر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔  مزید تفتیش پولس انسپکٹر دتاتریہ نکم کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.