مالیگاؤں / مقابلے میں اِس اُمید سے اُترنا چاہیے کہ جیتنے کی آس اور ہار برداشت کرنے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے ہم نے 2014 میں اسمبلی الیکشن کی ہار کو قبول کیا تھا اسطرح کے جملہ سے اسلامپورہ استقبالیہ تقریب سے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے تقریر کا آغاز کیا یاد رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے بعد ایک مرتبہ پھر اسلامپورہ وارڈ کی جانب سے مفتی اسمٰعیل قاسمی کو 162 ووٹ سے جیت ملنے پر استقبال شبیر پہلوان کی صدارت میں کیا گیا اس موقع پر پیش رو مقررین شفیق رانا نے کہا کہ نہال احمد سے لےکر ساجدہ میڈم، بلند اقبال مرحوم، شان ہند تک کبھی بھی ایک وارڈ سے دو بار الیکشن نہیں لڑے ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کی مرہونِ منت کارپوریٹر اپوزیشن لیڈر گٹ نیتا بنے ہے انکی اوقات یہی ہے آج دوسرے کے ہاتھ میں اپنی سائیکل کا ہینڈل دیے ہوئے ہیں آصف شیخ رشید خانوادے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مَیں کبھی انکے احسان تلے دبا ہوا نہیں ہوں مَیں نے ان باپ بیٹے کو ایک بار کہا تھا کہ سیاست میری روزی روٹی نہیں ہے مَیں ہفتے مہینے سال رمضان، عید ریتی، ٹریکٹر، راشن، ٹھیکہ والا نہیں ہوں، دوسرے مقرر یوسف الیاس نے کہا کہ جس طرح آپ نے اسمبلی الیکشن میں ووٹ دیا ہے کارپوریشن کے الیکشن میں بھی ہمیں ووٹ دے تاکہ مئیر بھی ہمارا ہو اور اس بار بنکر مئیر بنے گا انھوں نے مزید اپنے سیاسی تجربہ کی کارآمد باتیں پیش کیے مجلس کے نوجوان لیڈر عبدالماجد حاجی نے کہا کہ مَیں نے 5 اسمبلی الیکشن دیکھا ہے ووٹ دیا ہے لیکن 2024 کا اپنی نوعیت و تجربے کا انوکھا یادگار الیکشن رہا، منصوبہ بندی کے ساتھ ڈھائی لاکھ ووٹ پر پیسہ بانٹا گیا اور یہ بات انکے ہی لوگوں نے بتائی ہے اور الیکشن کے وقت کی پیش گوئی کہ سائیکل کا ہینڈل شیخ آصف کے ہاتھ میں ہے یہ بلی اب تھیلے کے باہر آچکی ہے اجیت دادا پوار کے ساتھ گٹ جوڑ کی بات پر مہر ثبت کرنے کا خود اسمبلی الیکشن کے بعد شیخ آصف ممبئی پہنچے اور مبارکباد دیتے ہوئے دوستی ساتھ ہونے کا مظاہرہ دیکھائی دیا، اور شیخ آصف چاہتے تو اجیت دادا پوار ڈپٹی CM ہے اس سے مطالبہ کرتے اور SIT کو نافذ ہونے سے روک دیتے مگر نہیں یہ شہر کا فائدہ کم اپنا ذاتی مفاد دیکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں مفتی اسمٰعیل قاسمی مارچ میں اسمبلی کے اجلاس میں آواز اٹھائے گے ان شاءاللہ اسلام پورہ وارڈ نمبر 12 کے معاون کارپوریٹر راشد ایوب نے تقریر کرتے ہوئے کہا اسلام پورہ کی عوام اور آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی کارپوریشن کے الیکشن میں امید و عزائم بتائے مجاہد ساگر نے جوشیلے لب لہجے میں کہا کہ شیخ آصف کے اسٹیج سے ضعیف حدیث بتاکرکے گمراہ کیا گیا، کسی چورن بیچنے والا حافظ نے کسی لوم کے مقادم نے یہ کام کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی پر طنز کیے، بعد از مولانا علیم فلاحی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کریٹ سُومیا کو لانے والے اسکو ہیرو بنانے والے یہی لوگ ہیں جو آج مل کر چھچند کر رہے ہیں ان دونوں کی سیاسی موت کیلئے آپ کارپوریشن میں انھیں شکست دیں، مزید کہا کہ ایک کوا ہے جو انکی ہار کا سبب بنا واعظین کی بے عزتی رونق سے ووٹ کا جواب مل گیا راشد سپہ سالار نے بھی تقریر کیا نظامت کے فرائض عبدالاحد نے فرمائی صاحب اعزاز مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ سیاست میری روزی روٹی نہیں ہے مجھے 2024 کے الیکشن میں سو فیصد جیت کا یقین تھا اور اللہ تعالیٰ نے شہر سے 162 ووٹ سے مجھے کامیابی دلائی، 2014 میں ہار کے بعد مَیں نے کورٹ کے دروازے پر دستک نہیں دی مجھے یاد پڑتا ہے 1952 کے بعد آج تک ملک کے الیکشن میں کاسٹ ذات کی بنیاد وغیرہ پر الیکشن کے کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ہوا ہے مذہب کی بنیاد پر نہیں، ملک کے مایہ ناز سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ کپل سبل نے ایک بار پٹیشن دائر کی جج نے پوچھا کن بنیاد پر تو کپل سبل نے کہا دھرم کی بنیاد پر الیکشن جیتا گیا ہے وغیرہ وغیرہ تو جج نے اس پٹیشن کو خارج کردیا، ہم شیخ آصف کا کورٹ میں بھی مقابلہ کریں گے اور ان شاءاللہ یہ وہاں بھی منہ کی کھاۓ گے اور آج شہر میں SIT کی جو مصیبت کریٹ سُومیا کی شکل میں لائی گئی ہے انھوں نے ہی لیٹر دیا ہے کبھی یہ بات بھی شیخ آصف سابق آمدار نے کہی تھی ہم دس ہزار روہنگیاہی مسلمانوں کو مالیگاؤں میں بساۓ گے، اور کریٹ سُومیا کے ساتھ ممبئی کی فائیو اسٹار ہوٹل میں شہر کے خلاف تین از زائد میٹنگ کرتے ہیں، ہم انکوائری کے کبھی مخالف نہیں ہے ہم دیش بھکت ہیں حب الوطنی ہمارے ایمان کا حصہ ہے آج تک ملک میں جتنے غداری کرنے والے پکڑے گئے ہیں ایک بھی مسلمان نہیں پکڑا گیا ہے، موصوف نے کہا کہ ایک بھی شخص مالیگاؤں میں بنگلہ دیشی و روہنگیاہی مسلمان نہیں ملے گا ان شاءاللہ، مَیں نے بہ حیثیت MLA ایس آئی ٹی ٹیم سے ملاقات کی ہے اور SIT ٹیم ایماندار ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو مالیگاؤں میں دو سال سے ڈیوٹی انجام دینے مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ہیں اور یہ ٹیم گھروں گھر جاکرکے لوگوں کے کاغذات چیک کر رہی ہے ہم اس ٹیم کا استقبال کرتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے، مَیں مارچ میں اسمبلی کے اجلاس میں آواز اٹھاؤں گا اور مالیگاؤں پہ لگے یہ داغ دھلے گا جس طرح مَیں نے اجیت دادا پوار کے ساتھ شیخ آصف کی ملاقات کا فوٹو اخبارات میں شائع کروایا تھا اسی طرح کریٹ سُومیا کے ساتھ ممبئی والا فوٹو بھی عنقریب شائع کراؤں گا آپ مجھ سے ہارے ہو مجھ سے بدلہ لیں شہر کو مصیبت میں مبتلا کر رہے ہو ان شاءاللہ کبھی یہ لوگ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے مسجدوں مدرسوں کے خلاف انھوں نے درخواست دی ہے مَیں تعلیم روزگار کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دوں گا، ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے دو سو بیڈ کا کینسر ہاسپٹل کی منظوری لائی ہے کارپوریشن جگہ مہیا کروائے گی وہ بنے گا ہم ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں کسی کے اچھے کام کی پزیرائی ہونی چاہیے اور ہم یہ بھی چاہتے ہیں کارپوریشن کا میئر بھی ہمارا ہو ہم مزاج ہو شہر کی ترقی سو فیصد ممکن ہوجائے گی ہم نے اس اسمبلی الیکشن میں اچھائی و برائی پر الیکشن لڑا اسکا انھوں نے آج تک جواب نہیں دے پاۓ، کہتے تھے کام کی بنیاد پر لڑا جائے، اور جتنے دو نمبر کھوٹا دھندہ کرنے والے لوگ ہیں سب انکے ساتھ ہے الیکشن کے وقت ہمارے پاس آئے تھے ہم نے انکو انکا ساتھ لینے اور دینے سے صاف انکار کردیا تھا جو مالیگاؤں کو بدنام کریں ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کریں ایسے لوگوں کا ہمیں ساتھ نہیں چاہیے اس استقبالیہ تقریب کے موقع پر شبیر پہلوان، جمیل سیٹھ زر والے، یوسف الیاس، حافظ عبداللہ، عبدالماجد حاجی، شمش الدین منا، علیم الدین ناز، راشد ایوب، ذیشان میھگراج، وغیرہ کثیر تعداد میں اسلامپورہ کے افراد موجود تھے.
ہم ایس آئی ٹی کا استقبال کرتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے ، شہر پہ لگے داغ دھلے اسکے لیے مارچ میں اسمبلی اجلاس میں آواز اٹھائی جائے گی مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA ،اجیت دادا پوار کے ساتھ شیخ آصف کا فوٹو شائع کروایا تھا کریٹ سُومیا کے ساتھ والا فوٹو عنقریب شائع کرواۓ گے شہر میں مصیبت لانے والے یہی لوگ شہر دشمن ہیں
0
جنوری 25, 2025