مالیگاؤں / ضلع ایس پی وکرم دیشمانے ، ایڈیشنل ایس انیکیت بھارتی ،تیگبیر سنگھ سندھو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور لوکل کرائم برانچ پولیس انسپکٹر شری راجو سُروے کی رہنمائی میں اسکواڈ میں شامل 1) پی آئے سنجے سوریاونشی ، 2) اے پی آئے ہیمنت پاٹل، 3) پی ایس آئے سندیپ پاٹل، 4) پی ایس آئے یوراج چوہان ، 5) پولیس حولدار گورکشناتھ سنوتسرکر، 6) پولیس نائک دیوی داس گووند، 7) پولیس نائیک سبھاش چوپڑا، 8) پولیس نائیک شرد مغل ، 9) پولیس عملدار دتاتریا مالی، 10) یوگیش کولی و دوسرے اسکواڈ میں شامل 1) پولیس نائک عمران سید ، 2) دنیش شیراوتے، 3) سچن بیداڑے، 4) پرشانت باگل نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع دو مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 21 جانور ضبط کیئے ہیں ۔
ایڈیشنل ایس پی آفس سے ملی تفصیلات کے مطابق (1) 7 جون 2024 کو صبح تقریباً 11.30 بجے پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گولڈن نگر میں یاسین مسجد کے قریب گلی میں محمد اکمل عبدالرشید نے گوڈاؤن میں غیر قانونی طریقے ذبیحہ کے مقصد کے تحت 1 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کے 19 جانور باندھ کر رکھے تھے ، خصوصی اسکواڈ نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے سبھی پابندی عائد جانور کو ضبط کیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے محمّد اکمل عبدالرشید 38 سال ساکن نیاپورہ گلی نمبر 2 مالیگاؤں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 114/024 مہاراشٹر مویشی تحفظ قاعدہ 1995 کی قلم 5 (اے ) (بی ) کے خلاف ورزی 8 (ای ) و 9 (اے) ، ہندوستانی مویشی قاعدہ 1960 کی قلم 11 (1) (ڈی ) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ،
2 ) 7 جون 2024 کو 3 بجکر 20 منٹ پر پوارواڑی حدود میں مالدہ شیوار، بفاتی پورہ صابرہ حجن مسجد کے پیچھے واقع پترے کے شیڈ میں راحیل ( پورا نام، پتہ معلوم نہیں ) ساکن مالیگاؤں (فرار ) نے غیر قانونی طور پر اپنے مالی فائدے کے لئے 40,000 روپے مالیت کے گائے نسل کے 2 جانور ذبیحہ کے مقصد کے تحت باندھ کر رکھے تھے ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے راحیل (پورا نام پتہ نہیں ) کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 116/024 ذبیحہ (ترمیمی) ایکٹ - مہاراشٹرا اینیمل پروٹیکشن (ترمیمی) بل، 1995 کے سیکشن 5 (a) (b) 8 (e) اور 9 کی خلاف ورزی، ذبح کی نیت سے 02 مویشیوں کو لانے اور انہیں تلاش کرنے کے لیے رسیوں کی مدد سے ضبط کی حالت (a) انڈین اینیمل پروٹیکشن ایکٹ 1960 کی دفعہ 11(1) (d) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔