ناسک : ناسک روڈ کے گندھرو نگری علاقے میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں رہنے والے ایک مزدور کے آٹھ سالہ گونگے بہرے بیٹے کو غیر فطری تشدد اور قتل کرنے کے واقعے نے پورے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔ گندھروناگری علاقے میں ایک چھ منزلہ عمارت زیر تعمیر ہے۔ اس عمارت میں تعمیر کے لیے تقریباً پندرہ مزدور ہیں اور دیگرضلع کے پانچ مزدور خاندان بھی یہاں رہتے ہیں ان میں سے ایک خاندان کا آٹھ سالہ بیٹا اتوار کو اچانک لاپتہ ہو گیا۔ یہ بچہ گونگا بہرا تھا اور بول نہیں سکتا تھا ۔ اہل خانہ نے اسے ڈھونڈنے کی بھرپور کوشش کی جس کے بعد وہ رات کے وقت عمارت کی چھٹی منزل پر ایک ڈک میں بے ہوش پایا گیا۔ اسے قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم طبی حکام نے اسے مردہ قرار دے دیا، ابتدائی طور پر یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ لڑکا بلند عمارت سے گر کر شدید زخمی ہوا ہو، اس کے بازو اور ٹانگوں پر بھی چوٹیں آئیں۔ تاہم، پیر کو سرکاری ضلع اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے بعد قتل کی نوعیت کا انکشاف ہوا۔
قتل کا یہ سنگین معاملہ سامنے آیا کہ اس کی موت جسمانی تشدد اور کمر کی پسلیاں ٹوٹنے سے ہوئی ۔ اپنگر پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزم نے لڑکے کو غیر فطری تشدد کرنے کے بعد عمارت کی چھت پر ڈک میں قتل کیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آف پولیس مونیکا راوت پرشانت بچاؤ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ڈاکٹر سچن باری، سندیپ مٹکے، سینئر پولیس انسپکٹر جتیندر سپکالے کے ساتھ کرائم برانچ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کیں۔ اس عمارت میں کام کرنے والے تمام مزدوروں، خواتین کاریگروں سے مضافاتی پولیس پوری طرح سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کیا اس جگہ سے کوئی غائب ہوا ہے؟ اس کی بھی پولس محکمہ کی طرف سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں اپنگر پولیس نے پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس ایکٹ (POCSO) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کی تین ٹیمیں ملزمان کی تلاش کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔ اس واقعہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور ملزمان کو ہتکری میں جکڑ کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔