مشہور خبریں

پوارواڑی پولیس اسٹیشن کا رشوت خور پولیس حولدار کورٹ میں 2 ہزار روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ، کل ہوگی عدالت میں پیشی

مالیگاؤں / پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس حولدار دلیپ نکم مالیگاؤں کو کورٹ میں 2 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار ۔ عدالتی احاطے سے لیکر محکمہ پولیس تک اس کاروائی سے کھلبلی ۔  


ناسک اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ملی تفصیلات کے مطابق 32 سالہ مرد شکایت کنندہ کھیتی زمین کی خریدی و فروخت کرتا ہے ، فریادی نے اپنے دوست الطاف کو اسکی بہن کی شادی کے لئے 2 مہینے کی مدّت کے لئے 50 ہزار روپے بطور قرض دیئے تھے ، مگر 2 مہینہ ہوجانے کے بعد بھی فریادی کا دوست الطاف قرض کی رقم واپس نہ دیتے ہوئے ٹال مٹول کر وعدے پر وعدے کررہا تھا ، اس بات کو لیکر فریادی اور اسکے دوست الطاف میں مارپیٹ ہوگئی ، جس کے بعد فریادی کا دوست الطاف فریادی کے خلاف کمپلین کرنے کے لئے 23 اپریل کو پوارواڑی پولیس اسٹیشن گیا ، جہاں پر موجود رشوت خور پولیس حولدار نکم نے مقروض کی شکایت پر فریادی کو فون کر پوارواڑی پولیس اسٹیشن طلب کیا ، جس کے بعد فریادی پولیس اسٹیشن گیا اور دلیپ نکم سے ملاقات کی ، تب دلیپ نکم نے کہا کہ میں الطاف کی کمپلین نہیں لونگا اور تم دونوں کا سمجھوتا کروا کر 50 ہزار روپے بھی دلا دونگا ، اس کے لئے 5000 رویے دینا پڑے گے ، جس کے بعد دونوں میں 3 ہزار دینے دینے . کا طے ہوا ، اور ملزم نے فریادی سے 3 ہزار روپے کی رشوت طلب کی اور 1 ہزار روپے اسے واپس دے دیئے اس دوران ناسک اینٹی کرپشن بیوورو نے عدالتی احاطے میں فلمی انداز میں جال بچھا کر رشوت خور ملزم پولیس حولدار دلیپ باجی راو نکم 57 سال ساکن ساکورا تعلقہ ناند گاؤں ضلع ناسک تعینات پوارواڑی پولیس اسٹیشن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، اس معاملے میں چھاؤنی پولیس نے پولیس حوالدار نکم کے خلاف مقدمہ کیا ہے ، ممکن ہے کل عدالت میں پیشی ہو ۔
یہ کاروائی ناسک ضلع اینٹی کرپشن ایس پی شرمشٹھاگھارگے والوالکر ، ایڈیشنل ایس پی مادھو ریڈی ، ڈی واے ایس پی نریندر پوار کی رہنمائی میں اے سی بی پولیس انسپکٹر نتین پاٹل ، پولیس نائیک چودھری ، سپاہی انیل گانگوڑے ، حولدار پنکج پلشیکر ، ڈرائیور ونود پوار نے انجام دی ہے ، وہیں ناسک اینٹی کرپشن بیورو نے عوام سے اپیل کی ہیکہ اگر کوئی بھی سرکاری درباری کاموں کو کرنے کے لئے اگر کوئی بھی سرکاری ملازم و آفیسر رشوت طلب کرتا ہے تو اسکی شکایت اینٹی کرپشن بیورو کے ٹول فری نمبر 1064 یا لینڈ لائن نمبر 02532578230 پر دیں ، ایسے رشوت خور افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.