مشہور خبریں

رقم کے حساب کتاب کو لیکر دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ ، ایک شخص زخمی

ناسک/ ناسک روڈ کے چاڈےگاؤں میں دیوی یاترا کے موقع پر منعقدہ گاؤں والوں کی میٹنگ میں گزشتہ سال کی گنگاجلی کی رقم کے حساب کتاب کو لے کر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ کا واقعہ بدھ (24 تاریخ ) کی رات پیش آیا۔
 اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میٹنگ جاری تھی کہ گزشتہ سال کی ریزرو رقم کے حساب کتاب کو لے کر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔  اس کے بعد ان میں سے ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔  اس واقعے میں چار راؤنڈ فائر کیے گئے اور بندو منکر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے ۔   فی الحال زخمی ناسک روڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.