مشہور خبریں

دھولیہ لوک سبھا حلقہ انتخاب 2024 : تیسرے دن دو امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ و ایک آزاد امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

دھولیہ /30 اپریل : دھولیہ ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر ابھینو گوئل نے بتایا ہے کہ دھولیہ لوک سبھا حلقہ کے لئے آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے تیسرے دن دو امیدواروں نے دو پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔

  دھولیہ لوک سبھا حلقہ انتخاب-2024 کا نوٹیفکیشن 26 اپریل کو جاری کیا گیا ہے اور کاغذات نامزدگی کے تیسرے دن، بچاؤ شوبھا دنیش ، انڈین نیشنل کانگریس پارٹی نے ایک درخواست داخل کی۔ جبکہ آنند سنگھ پانڈورنگ ٹھوکے نے ، آزاد امیدوار کے طور پر امیدواری فارم داخل کیا ہے۔  اس کے علاوہ آج خواہشمند 16 امیدواروں نے 28 درخواستیں خریدیں ہیں ، کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن افسر شری  گوئل نے یہ اطلاع دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.