مشہور خبریں

چاندوڑ روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکّر ، دلخراش حادثہ میں سے 6 مسافروں کی موت ، زخمیوں میں مالیگاؤں شہر کی ایک خاتون بھی شامل ، شناخت کی اپیل

مالیگاؤں : 30 اپریل /  نیشنل ہائی وے نمبر تین ممبئی آگرہ ہائی وے پر واقع چاندوڑ روڈ پر ایک ہولناک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبئی آگرہ ہائی وے پر چاندوڑ کے قریب راہوڈ گھاٹ پر ایک ایس ٹی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ ہوا ہے۔

  بس اور ٹرک کے اس حادثے  میں 5 سے 6 مسافروں کی موت ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔  بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ صبح 9 سے 9.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں کچھ مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، زخمیوں میں شامل ایک خاتون مالیگاؤں شہر سے بتائی گئی ہے ، مگر وہ کہاں سے اور کون ہے اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ، تادم تحریر خاتون کی شناخت کے لئے شوسل میڈیا واٹس اپ پر اپیل بھی جاری کی گئی ہے ۔ کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔صبح ہونے والے اس خوفناک حادثے کے بعد مقامی لوگ مدد کے لیے پہنچ گئے۔ پولس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس کے ٹائر پھٹنے سے پیش آیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.