مشہور خبریں

شہید عبد الحمید روڈ سلیم نگر، نہال نگر و اطراف کے علاقوں کی جانب سے منعقد استقبالیہ تقریب میں مہا گٹھ بندھن کے سابق کارپوریٹر سلیم بھائی سیکڑوں ورکروں کے ساتھ آصف شیخ کی ٹیم میں شامل ،مفتی اسمٰعیل جھوٹ بولنا بند کریں، شہر کی ترقی کیلئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ایک دفعہ نہیں سو دفعہ ملاقات کرونگا : آصف شیخ ،


مالیگاؤں : 15 اگست / شہید عبد الحمید روڈ سلیم نگر نہال نگر و اطراف کے علاقوں کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد آصف شیخ رشید کی صدارت میں جمعرات 15 اگست کو شام میں پانچ بجے آصف بھائی باردان والا اور فاروق بھائی کالیا کی زیر نگرانی کیا گیا ۔اس موقع پر مہا گٹھ بندھن کے سابق کارپوریٹر سلیم بھائی گیریج والے کا آصف شیخ رشید نے استقبال کیا ۔سلیم بھائی کے ساتھ انکے سیکڑوں دوست احباب موجود تھے ۔سابقہ کارپوریشن و اسمبلی چناؤ میں سلیم بھائی گروپ نے مہا گٹھ بندھن کے ساتھ چناؤ لڑا تھا اور کارپوریٹر بننے کے بعد مفتی اسمٰعیل قاسمی کے اسمبلی چناؤ میں جم کر محنت کی تھی لیکن مفتی اسمٰعیل کی پانچ سالہ ناکام کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے آج آصف شیخ رشید کی قیادت کو تسلیم کیا اور اپنے سیکڑوں ورکروں، دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ آصف شیخ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ۔اس پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔یہاں آصف شیخ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ شیخ رشید اور خلیل دادا کے انتقال کے بعد اب خانوادہ شیخ رشید نے طئے کرلیا ہے کہ ہم غریبوں کی پہلے سے زیادہ خدمت کرینگے اور انہیں شہر کی تعمیر و ترقی میں آگے لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں سرپرستوں کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد خاندان اور شہر کی ذمہ داری مجھ پر آگئی ہے اب میں ذمہ دار بن گیا ہوں پہلے سے بدل گیا ہوں اور اب شہر کی تعمیر و ترقی کا جذبہ پہلے سے زیادہ میرے اندر بڑھ گیا ہے آپ ایک بار مجھکو موقع دیں اسمبلی میں پہنچنے کے بعد میں پوری دیانتداری سے عوام کے کام کاج کرونگا ۔

اصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مفتی اور عالم بھی ہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بولتے جارہے ہیں الزام اور بہتان لگانے سے آپ اسمبلی چناؤ جیتنے کی کوشش کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اجیت پوار ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں اور انکا فرض ہے کہ وہ عوام کے کام کریں اس لئے ہم انکے پاس جاتے ہیں اور عوامی کام کرواتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اجیت دادا پوار سے مالیگاؤں وفد کی ملاقات ہم نے نپھاڑ میں نہیں پپل گاؤں میں کی تھی جسکا سوشل میڈیا پر ثبوت بھی موجود ہے ہم اس ملاقات کو چھپانے والے نہیں ہم شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ایک دفعہ نہیں بلکہ سو بار بھی ملاقات کرنا پڑے تو کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اجیت پوار میرے گھر آئے تو مفتی اسمٰعیل کے پیٹ میں درد ہونے لگا ۔ہم لیڈران سے کام کروانا جانتے ہیں انکی چپل سنبھالنا ہمیں نہیں آتا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اضافی بجلی بل کااعلان ہوا لڈو تقسیم ہوگیا ۔استقبال ہوگیا لیکن جی آر نکلا نہیں اور بنکروں کو بجلی بل بھی پرانے طرز پر تقسیم کردیا گیا تب بنکروں نے مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے اجیت پوار سے اس معاملے میں نمائندگی کی اپیل کی تو انہوں نے خود اس عنوان کو اپنی جانب سے کابینہ میں پیش کرتے ہوئے منظوری دی اور آئندہ ہفتہ جی آر نکالنے کا وعدہ کیا تب مفتی اسمٰعیل کے پیٹ میں اور درد ہونے لگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے بنکروں کو اور شہریان کو دھوکہ دیا ہے ۔ہم کام کرنے والے ہیں اور اب اسمبلی چناؤ میں عوام مفتی اسمٰعیل کو گھر کا راستہ بتائے گی اور شیخ آصف اسمبلی میں مالیگاؤں شہر کا نمائندہ منتخب ہوگا ۔اس پروگرام میں سلیم انور، فاروق کالیا سمیت دیگر احباب نے اظہار خیال کیا ۔آخر میں مرحوم شیخ رشید کے ایصال ثواب کیلئے دعا ہوئی اور لڈو تقسیم کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.