مشہور خبریں

سہارا اسپتال سے لگ کر روڈ و انڈرگراؤنڈ نالے کا کام تیزی سے جاری ، مستقیم ڈگنیٹی نے کام کا جائزہ لیا


مالیگاؤں / اسکول نمبر 14 و سہارا ہاسپٹل سے لگ کر برسوں سے بند پڑی روڈ جس کا سنگ بنیاد یکم اگست کو کیا گیا. روڈ و نالہ کا کام چالو ہوگیا، مستقیم ڈگنیٹی پہنچے کام کا جائزہ لینے. سنگ بنیاد کے وقت کہا گیا تھا کہ اس روڈ کو مکمل کرکے 15 اگست تک افتتاح کردیا جائے گا لیکن کام کی کوالیٹی اچھی ہو انڈر گراؤنڈ پائپ، چیمبر، کی لائف لمبی ہو اس کا خیال رکھتے ہوئے اچھے میٹیریل میں کام ہو اس لئے کام شروع ہونے میں تاخیر ہوئی. اب کام کی شروعات ہوچکی ہے اور روزانہ مستقیم ڈگنیٹی کام کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں کام کروائے گے اور جلد کام مکمل ہونے اور افتتاح کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.
شہریان بالخصوص اسلامپورہ، بادشاہ خاں نگر، آگرہ روڈ کے شمالی حصہ کی عوام خود بھی کام کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگر اس روڈ کے کام میں کسی کو کوئی ناقص کام نظر آتا ہوتو وہ مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کرکے اس جانب توجہ مبذول کرواسکتے ہیں. جلد ہی یہ روڈ انڈرگراؤنڈ نالہ کے ساتھ خوبصورت روڈ بن کر تیار ہوجائے گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.