مشہور خبریں

ہم نے شہر کے انتہائی پچھڑے علاقے میں بنیادی سہولیات روڈ ، گٹر ، لائٹ ، پانی و حفظان صحت کے تحت صاف صفائی کا نظام مہیا کروا کر علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،پانچ سالہ دور اقتدار میں بلا تفریق سیاست و برادری واد کروڑوں روپئے فنڈ کے کام کرکے عوام کو راحت پہنچائی : ڈاکٹر خالد پرویز

مالیگاؤں / قومیں اپنے مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرتی ہیں ، نمائندے صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کئے جاتے ہیں ناکہ تعلقات و رشتے داری پر ، یہ اور اس طرح کے پر مغز خیالات کا اظہار 21 نومبر جمعہ کے روز گلشن ابراہیم میں منعقدہ پہلی انتخابی میٹنگ سے سابق کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز کررہے تھے۔  رشید شاہ کپڑے والے کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں گلشیر نگر گلشن ابراہیم کی سینکڑوں عوام شریک تھی اپنی عوام کو مخاطب کرکے انہوں نے گلشیر نگر ڈپو ، گلشن ابراہیم مالدہ کی تاریخ کا تفصیلی ذکر کرکے کہاں کہ آج سے تقریباً 15 سال پہلے بسے لوم ، باندھ کام مزدوروں محنت کشوں اطراف کے دیہاتوں میں بھنگار خریدنے اور پھل و سبزی فروشی کرنے والے لوگوں کے علاقے میں ہم نے نمائندگی کرتے ہوئے اس علاقے میں روڈ ، گٹر ، لائٹ ، پانی و حفظان صحت کے تحت صاف صفائی کا نظام مہیا کروا کر اس علاقے کا چہرہ مہرہ بدل دیا۔ 
اور علاقہ ترقی کی طرف گامزن ہوگیا ، ہم نے اپنا پرایا مخالف سیاسی جماعت و برادری واد سے اوپر اٹھ کر صرف تعمیر و ترقی کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے ہر علاقوں میں بنیادی سہولیات کو پوری کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج وارڈ نمبر 21 کی جتنی بھی کشادہ سڑکیں ہیں وہ پختہ مضبوط تعمیر ہوچکی ہے یا زیر تعمیر ہے جن میں قابل ذکر قومی شاہراہوں سے جاکر ملنے والی سڑکیں ہیں۔
جہاں اہم راستوں کو ہمارے دور اقتدار میں تعمیر کیا گیا وہی ہر محلے کی ایک ایک گلیوں کو سیمنٹ کانکریٹ روڈ سے مزین کیا گیا اور مزید جہاں تعمیری کام کی ضرورت ہے وہاں پر آنے والے دنوں میں پختہ تعمیرات روڈ گٹر نل لائٹ و دیگر بنیادی سہولیات کی شکل میں کئے جائے گے ، موصوف سے قبل دیگر مقررین جن میں قابل ذکر اسماعیل ہاکر مجاہد ساگر آصف بنداس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اخیر میں رسم شکریہ کے ساتھ اس پر ہجوم میٹنگ کا اختتام ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.