گرنا ڈیم علاقے میں نابالغ اسکولی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی ، ملزم رضوان ٹائگر گرفتار
0
دسمبر 02, 2025
مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر میں گزستہ روز تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ڈونگرالے گاؤں کی معصوم بچی کے ساتھ ہوئی واردات کے بعد چھاؤنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی ایک ذہنی بیمار بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی ، پھر رمضان پورہ علاقے میں ایک اور بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کا افسوس اور دکھ شہر میں ہلکہ بھی نہیں ہوا تھا کے ایک مرتبہ پھر تعلقہ پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے ، ملی تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس اسٹیشن میں تقریبا 10 بجے کے درمیان سنسنی خیز فریاد دیتے ہوئے ایک 14 سالہ نابالغ بچی نے بتایا کہ وہ ایک اسکول سے دوپہر میں 12 بجے چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھی کے اسی دوران رضوان حارث نیاز احمد انصاری عرف رضوان ٹائگر عمر 49 سال ساکن مدنی نگر پاور ہاؤس کے پاس مالیگاؤں نے اسکول کے گیٹ کے پاس سے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گرنا ڈیم کی طرف گھمانے کے لئے لیکر گیا اس دوران شام ساڑھے 5 کے وقت اس نے بچی کو جھاڑی میں لے جاکر اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی ، اس معاملے میں تعلقہ پولیس نے شکایت ملتے ہی فوری طور پر ملزم رضوان ٹائگر کو گرفتار کر اسکے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 873/025 قلم 74 ، 75(1) ، 137/2 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2012 پوکسو کی قلم 8 اور 12 کے تحت مقدمہ درج کیا ، اس معاملے میں دیگر تحقیقات پی ایس آئے دامودر کاڑے کررہے ہیں ۔
