مشہور خبریں

مالیگاؤں : 25 سالہ خاتون کو بلیک میل کر غیر اخلاقی حرکت کر چھیڑ چھاڑ ، یعقوب شاہ کے خلاف مقدمہ درج

مالیگاؤں / پولیس ایف آئی آر سے ملی تفصیلات کے مطابق ایک 25 سالہ خاتون نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں 22 فروری کو فریاد دی کے میں اپنے شوہر اور دو چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں ، 18 فروری کو دوپہر 4 بجے کے درمیان میں اپنے دوست وسیم  کے ساتھ فون پر بات کررہی تھی ، میری بات ہونے کے بعد رات 11 بجے کے درمیان گھر کے سامنے رہائش شہباز اپنا موبائل فون لیکر میرے پاس آیا اور مجھے بات کرنے کو دیا اس دوران فون پر سامنے سے گلی میں رہائش یعقوب شاہ عرف جلیلہ بات کررہا تھا ، اس نے مجھے کہا کہ تونے وسیم سے جو بات کی اسکی سب ریکارڈنگ میرے پاس ہے ، آج میرے گھر پر میری بیوی نہیں ہے ، رات کو تو میرے گھر پر آ اور میرے ساتھ سو ایسا کہا ، اور بولا کے اگر تونے ایسا نہیں کیا تو میں تیری اور وسیم کی سب ریکارڈنگ وائرل کر دونگا ، اس طرح کی دھمکی دی ، اسکے بعد وہ میرے گھر پر آکر دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے کہا کہ دروازہ کھول مجھے اندر آنا ہے ، جس پر میرے شوہر نے اسے وہاں سے حکالا اور یہ ساری بات میرے شوہر نے محلے کے افراد سے کہی ، محلے والوں نے بھی یعقوب کو سمجھایا ، مگر اسکے بعد میں گھر کے  باہر کھڑی تھی تب اس نے مجھ سے کہا کہ تونے میرے بارے میں کیا سوچا ایسا بول کر آگے چلا گیا ، یعقوب کی حرکت سے تنگ آکر میں اسکی شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن آئے ہوں ، خاتون کی شکایت ملتے ہی پوارواڑی پولیس نے ملزم یعقوب شاہ عرف جلیلہ (پورا نام پتہ معلوم نہیں ) ساکن گلشیر نگر مالیگاؤں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 48/021 BNS کی قلم 351 (2) ، (3) ، 79 ، 75 (1) ، (||) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس کررہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.