مشہور خبریں

طاہرہ شیخ رشید و اعجاز بیگ بلا مقابلہ چیئرمین اور سلمہ بانو وائس چیئرمن منتخب


مالیگاؤں : 6 مارچ / مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے ساتھ کارپوریشن اقتدار میں شامل کانگریس پارٹی کے اعجاز بیگ عزیز بیگ کو وعدے کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن کا کل فارم حاصل کیا اور فارم داخل کرنے کی آج 6 مارچ بروز جمعہ کو آخری تاریخ تھی، آج مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کی جانب سے اعجاز بیگ کا فارم داخل کیا گیا. مدمقابل کسی نے فارم داخل نہیں کیا اعجاز بیگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے.

 اس موقع پر آصف شیخ رشید، مستقیم ڈگنیٹی، میئر نسرین شیخ، نائب میئر شان ہند، خالد حاجی، نوید خطیب، جاوید انیس، شفیق بھنیہ نے نیک خواہشات ظاہر کی ۔اسی طرح خواتین و اطفال فلاح و بہبود کمیٹی کے چیرمین عہدہ کیلئے سابق میئر طاہرہ شیخ اور نائب چیرمین کیلئے سلمہ بانو شفیق احمد آرگن کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.