مالیگاؤں ،۱۲؍ اگست : پریس ریلیز /مالیگائوں کے تعلیمی منظر نامے میں صحت مند تبدیلیوں کیلئے اور کارپوریشن اُردو اسکولوں کے معیارِ تعلیم کو بلند کرنے اور عصری نظام تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے جیسے کثیر المقاصد منصوبہ کیلئے آصف شیخ رشید کی قیادت میں شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ اور HNAوومینس کیئر فائونڈیشن کے کثیر رکنی وفد نے گذشتہ روز بنگلورکے مثالی ادارہ فالکن انسٹی ٹیوٹ اور جونیئر و سینئرکالج میں وزٹ کرتے ہوئے فالکن کے بانی و چیئرمن اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالسبحان سے تفصیلی مذاکرہ کیا ۔ اس موقع پر تعلیمی اسکالر بلال احمد اور فالکن ادارہ کے کوآرڈینٹر افضل خان سر بھی شریک گفتگو تھے ۔ پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے توسط سے تعلیمی نظام کو NEPسے جوڑنے ، مختلف ایپ کے ذریعے تدریس کے عمل کو آسان اور پیپر لیس بنانے ، اساتذہ کا سالانہ لیسن پلان ، رزلٹ وغیرہ ایپ کے ذریعے منٹوں میں بنانے ، ایپ کے ذریعے نصابِ تعلیم کو طلبہ کیلئے دلچسپ اورنتیجہ خیز بنانے اور پورے نظام سے تعلیم سے طلبہ ، اساتذہ کے ساتھ انتظامیہ اور سرپرستوں کو جوڑے رکھنے کا آسان نسخہ جان کر آصف شیخ شید نے اظہار اطمینان کیا اور فالکن انسٹی ٹیوٹ بنگلور کے ماہرین تعلیم کی ٹیم کو مالیگائوں مدعو کیا تا کہ مالیگائوں کے پرائیوٹ اداروں کے منتظمین ، پرنسپل حضرات اور اساتذہ وطلبہ استفادہ کرسکیں اور مالیگائوں کے نظام تعلیم میں انقلابی تبدیلی کا استقبال کریں ۔ ساتھ ہی ٹیکنالوجی پرمبنی نظام تدریس سے کارپوریشن کی اسکولوں کا معیار بلند کیا جاسکے ۔ آصف شیخ رشید نے بتایا کہ آئندہ ماہ اس بابت پیش رفت ہوگی ۔
وفد میں HNAفاؤنڈیشن کی سرپرست حفصہ شیخ ، چیئرمن ڈاکٹر نمرہ اور سکریٹری عائشہ شیخ ،دانش خان ، شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ کے کوآرڈینٹر س جاوید منصوری سر اور عبدالحلیم صدیقی شریک رہے ۔
