مشہور خبریں

منّا آزاد کے جواں سال فرزند محمد زبیر کا قتل ، پوار واڑی پولس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج ، پولیس تفتیش جاری

مالیگاؤں : 15 اگست /  مالیگاؤں شہر میں ایک بار پھر قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ نعمانی نگر کے رہائشی محمد زبیر محمد امین انصاری کو کل شام قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق نعمانی نگر علاقے میں نوجوان محمد زبیر کی کچھ لوگوں سے تلخ کلامی ہوئی۔ اس کے بعد انہیں شدید زخمی کر دیا گیا۔ زخمی حالت میں انہیں مالیگاؤں سول ہسپتال لایا گیا ، اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی ڈاکٹرس نے انہیں دھولیہ سول ہسپتال ریفر کر دیا ۔ وہاں گزشتہ رات سے آج دوپہر تک ان کا علاج جاری رہا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوپہر میں اس کا انتقال ہو گیا۔
پوار واڑی پولس اسٹیشن نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ جب ملزمان کی نشاندہی ہو گی تو یہ بات سامنے آئے گی کہ قتل کس نیت، کس وجہ، کب، کہاں اور کیسے کیا گیا۔ہلاکت کا شکار ہونے والے نوجوان محمد زبیر شہر کے معروف پکویا (باورچی ) منّا آزاد کے بیٹے تھے اور والد کے ساتھ انکے کام میں ساتھ دیا کرتا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پوار واڑی پولس اسٹیشن کے انچارج راہول كهتال نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ کی جگہ پر پنچنامہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولس جلد ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔ قتل کی اصل وجہ اور ملزمان کی تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی ۔ پوارواڑی پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے اپنی کاروائی تیز کردی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.