مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر میں پولیس پٹرول میں سختی ، رات 11 سے صبح 6 بجے تک کاروبار بند رکھنے کی گونج ، عید کی چھٹیوں میں جھگڑے اور رات کے کاروبار جاری ہونے کی پولیس کو شکایت

 


مالیگاؤں : 5 مئی / مالیگاؤں شہر سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک اور  عید الفطر کا اہتمام بڑی شان شوکت کے ساتھ عمل میں آیا ، گزشتہ دو سالوں سے عید الفطر کی نماز کا انتظار کررہی عید گاہیں اس مرتبہ فرزندان توحید کے سیلاب سے آباد ہوئی ، وہیں مہاراشٹر بھر میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر کو لیکر امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش جاری ہونے کے باوجود مسلمانوں نے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت و پولیس انتظامیہ کا بھرپور تعاون کررہے ہیں ، وہیں عید الفطر کی جاری چھٹیوں میں ہوٹلوں و تفریح مقامات پر نوجوانوں کے گروپ میں جھگڑے ، گھومنے پھرنے کے نام پر بحث و تکرار کے ساتھ شہر میں رات کے درمیان جاری ہوٹلوں کی شکایتیں محکمہ پولیس کے اعلی افسران کو موصول ہو رہی ہے ،

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پولیس کو ملی شکایتوں کی بنیاد پر رات 11 سے صبح 6 بجے تک سبھی ہوٹلوں اور کاروبار کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، تادم تحریر اس معاملے میں پولیس کے اعلی افسران سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے ، بہرے کیف مہاراشٹر بھر کی پولیس اس وقت ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہے ، اب دیکھنا یہ ہیکہ ریاست بھر میں لاء اینڈ آرڈر کو لیکر پولیس کس طرح کا رخ اختیار کرتی ہے  اس پر سبھی کی نظریں لگی ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.