مشہور خبریں

دیواریں بولتی ہیں : خاتون حجن گرلز ہائی اسکول میں طلبہ و طالبات کی سال بھر کی کاوشوں سے 15واں یوم رابطہ پروگرام کا شاندار انعقاد

مالیگاؤں / خاتون حجن گرلس ہائی  اسکول میں تین جنوری 2025 کو 15واں یوم رابطہ پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ و طالبات کی سال بھر کی کاوشوں کو دیوار پر اویزاں کیا جاتا ہے اس پروگرام کی صدارت ال انڈیا مومن کانفرنس کے صدر جمیل کرانتی صاحب فرما رہے تھے اسکول  ہذا کی ننھی منی طالبات نے ایکشن سونگ پیش کر کے ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا ۔ مسفرہ اینڈ گروپ نے مہمانان کی خدمت میں استقبالیہ گیت پیش کیا طالبات کے ذریعے تیار کردہ نمائش کا افتتاح مہمانان مکرم کے ہاتھوں عمل میں ایا اس نمائش میں طالبات کے ذریعے تیار کردہ ماڈلز ،کاغذ کا بےکار اشیاء سے کارآمد اشیاء وغیرہ بنائی گئی تھی اس کے علاوہ اون سے دستی کاموں کے نمونے رکھے ہوئے تھے مہمانان مکرم نے ان تمام چیزوں کا بہترین طریقے سے مشاہدہ کر کے طالبات کی صلاحیتوں کو داد دی اسٹیج پر موجود مکرم مہمان میں سے پروفیسر عارف انجم سر پرنسپل سٹی کالج نے طالبات کی اس تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انے والا ہر دور علم کے ساتھ ساتھ ہنر کے بغیر بھی ممکن نہیں پھر عارف انجم سر نے کہا کہ پچھلے سال میں دبئی تعلیمی کانفرنس میں گیا تھا وہاں میں نے اس چیز کو دیکھا اور اج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ مہاراشٹر کی واحد اسکول میں یہ کام ہو رہا ہے میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کوششوں کو سلام کرتا ہوں ، صدر صاحب جمیل کرانتی صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں  اسکول کی روز اول کی انتھک محنتوں کو یاد کیا اور طالبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ جو مستقل مزاج ہوتا ہے اور جن میں مدافعت کی قوت ہوتی ہے وہی کامیاب ہوتا ہے اور مسلسل 15 سالوں سے منعقد کیے جانے والے یوم رابطہ پر اسکول انتظامیہ تمام ٹیچرز اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی ۔ اسی طرح شفیق نشارت سر بھی اسکول کی ترقی کے لیے دعا گو رہے نیلو فرمس کے رسم شکریہ سے تقریب کا اختتام ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.