مشہور خبریں

دادا بھوسے ہتک عزت معاملہ : سنجے راوت آج مالیگاؤں کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے ، عدالت سنجے راوت کا وارنٹ گرفتاری جاری کرے : ایڈوکیٹ سدھیر اکر

 


مالیگاؤں/  مالیگاؤں آؤٹر ایم ایل اے و وزیر دادا بھوسے پر گھوٹالے کا الزام لگاتے ہوئے ایک اخبار میں خبر شائع کر بدنامی کی گئی ، اس معاملے میں دادا بھوسے کی جانب سے مقامی عدالت میں الزام لگانے والے رکن پارلمینٹ سنجے راوت پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔  مقامی عدالت میں داخل مقدمہ میں میں سمن جاری کر طلب کیے جانے کے بعد بھی شیوسینا لیڈر سنجے راوت آج عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ۔ 

ایم پی سنجے راوت 4 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں گے، یہ حلف نامہ ان کے وکلاء نے عدالت میں جمع کرایا ہے ۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ تیجونت سنگھ سندھو نے وکلاء کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو منظور کر لیا ہے ۔

دریں اثنا ایڈوکیٹ  سدھیر اکر کے ذریعہ  عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سنجے راوت کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا جائے کیونکہ وہ عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے کے بعد بھی حاضر نہیں ہوئے ہیں۔ 4 نومبر کو اگر راؤت عدالت میں پیش نہیں ہوتے ہیں تو عدالت اس درخواست پر فیصلہ کرے گی، اسطرح کی تفصیل ایڈووکیٹ آکر نے صحافیوں کو بولتے ہوئے دی ہے ،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.