مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر میں جاری کافی شاپ ، کیفے، آئس کریم پارلر، پیزا شاپ کے خلاف محکمہ پولیس و میونسپل انتظامیہ کی کروائی ، طلباء کو پرائویٹ جگہ فراہم کر غیر مہذب رویئے میں ملوث کرنے پر نیس کیفے پر کاروائی ، غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری کارروائی میں شہریان تعاون کریں ، ہیلپ لائن نمبر پر اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا : ضلع ایس پی شاجی امپ و ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی

 


مالیگاؤں / 21 اکتوبر بروز سنیچر کو ضلع ایس پی شاہجی امپ کی رہنمائی میں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی قیادت میں مالیگاؤں شہر میں محکمہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں ڈویژن کے مشترکہ آپریشن میں 1) کیفے مومس میجک (2) سنی آئسکریم، 3) نیس کیفے، 4) بیک بینچرز، 5) ہیپی نیس پیزا اینڈ کیفے ہاؤس، 6) ہنگر ہب کیفے اور ریسٹو ہب، 7) رائل آئس کریم پارلر، 8) فاسٹ فوڈ پوائنٹ، کیفے / شاپ، آئس کریم پارلر، پیزا شاپ وغیرہ  کا معائنہ کیا گیا تو وہاں پائے جانے والے لڑکے اور لڑکیوں کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات بھی بتائے گئے ، کیفے / شاپ کی دستاویزات کی تصدیق مشترکہ طور پر کی گئی۔  میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جن شاپ والوں نے  تعمیرات/ تجاوزات کے سلسلے میں بے ضابطگیاں کی ہے ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں ، پولیس کے ذریعے کیفے، ہوٹل، لاجز، ڈھابہ چلانے والوں کو نوٹس دیے جا رہے ہیں کہ وہ غیر قانونی کاروبار نہیں چلائیں گے ۔


اس دوران طلبہ کو کافی اور آئس کریم کے لیے پرائیویٹ جگہ فراہم کرکے طلبہ کو ایسی پرائیویٹ جگہ میں غیر مہذب رویے میں ملوث ہونے کی اجازت دینے اور جگہ فراہم کرنے کے معاملے میں نیس کیفے موچی کارنر مالیگاؤں کے دکاندار کے خلاف مالیگاؤں کیمپ پولیس اسٹیشن میں مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 دفعہ 129 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔


 مذکورہ کارروائی میں انیکیت بھارتی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں، مسٹر سچن مہلے ڈپٹی کمشنر میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں، رگھوناتھ شیگر انسپکٹر آف پولیس چھاؤنی پولیس اسٹیشن ، راجندر بھوسلے پولس انسپکٹر کیمپ پولیس اسٹیشن، دیویندر شندے آفیسر انچارج شواشا مالیگاؤں،  پرکاش کالے جیویشا مالیگاؤں، بلونت باویسکر پربھاگ نمبر1 آفیسر، ہریش ڈمبر انکروچمنٹ ڈویژن میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں، ابھوکر اور شری نذیر بھائی نگررچنا اور میونسپل کارپوریشن ،  چھاؤنی پولیس ، کیمپ پولیس ضلع خصوصی برانچ اور شہر مالیگاؤں اسپیشل یونٹ کے عہدیداروں اور عملے نے شرکت کی۔


 مالیگاؤں پولیس غیر قانونی کاروبار کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے اور یہ ہمیشہ جاری رہے گی۔  اگر شہریوں کے پاس غیر قانونی کاروبار سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ ناسک دیہی پولیس ہیلپ لائن 6262 (25) 6363 پر دیں ، اطلاع دینے والے کا نام نہیں پوچھا جائے گا۔  پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر شاہجی امپ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر انیکیت بھارتی نے شہریان سے ناسک دیہی پولیس کی غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری کارروائیوں میں تعاون  کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.