مالیگاؤں : 9 مئی / ( جنتا سماچار ) تحصیل آفس مالیگاؤں (دیہی) سے خصوصی امدادی اسکیم حاصل کرنے والے افراد اپنا حیات داخلہ اور آمدنی کا سرٹیفکیٹ 30 جون 2022 تک تحصیل دفتر مالیگاؤں (دیہی) کے تلاٹھی کے پاس جمع کروائے ۔
وظیفہ اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے افراد دی گئی مدت میں اپنا حیات داخلہ اور آمدنی کا سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرتے ہیں تو جولائی 2022 سے انکو ملنے والی مالی امداد بند کر دی جائے گی ، اسطرح کی تفصیلات مالیگاؤں دیہی کے تحصیلدار چندرجیت راجپوت نے ایک سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے فراہم کی ہے ، سرکاری وظیفہ حاصل کرنے والے افراد اپنے سرٹیفکیٹ فوری طور پر دی گئی مدت سے قبل تلاٹھی آفس میں جمع کرائے ۔