مالیگاؤں / مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر مالیگاؤں ناسک مہاراشٹر الہند الحمدللہ شہر مالیگاؤں کا ایک معتبر اورموقر قرآن کریم کی بنیادی تعلیم کا ایک منظم ومستحکم مرکز بن چکا ہے ، جہاں طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد اپنی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت سے بہرہ ور ہورہے ہیں اور اپنی علمی تشنگی بجھارہے ہیں اور جس طرح دینی تعلیم میں اپنی محنت ولگن اور شوق سے دینی تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں اسی طرح ۱۹دسمبر بروز جمعرات کو مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر کے ایک ہونہار طالب علم انصاری، حافظ عبدالرحمن حفیظ الرحمن (رونق آباد) اور مدرسہ ریاض الجنہ للبنات نزد اکبری مسجد محوی نگر کی ایک باصلاحیت طالبہ انصاری حافظہ حراءزرین اشتیاق احمد (فردوس گنج ) نے صبح ۵ بجے سے رات نماز عشاء قبل مکمل قرآن کریم ایک نشست (ایک دن میں) سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس روحانی مجلس کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس مجلس کومکمل آن لائن نشر کیا گیا ،جس میں ان کے استاذ اور معلمہ کے علاوہ کئی سارے لوگوں نے ان کو سماعت کیا۔ ناظم مدرسہ حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی نے اس انوکھے اور خصوصی کام کی وجہ یہ بتلائی کہ چونکہ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جومصروفیت کی وجہ سے قرآن کریم سننے سے محروم رہتے ہیں وہ بھی اس سے محروم نہ رہیں اور خاص طور پر مدارس ومکاتب اور عصری تعلیم کے طلباء و طالبات کو حوصلہ ملے اور انکے اندر بھی ہمت و جرات پیدا ہو اور قرآن کریم کی طرف انکی رغبت ہو۔ ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ اس نشست میں سامعین کی حیثیت سے صوبہ مہاراشٹر کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا سے شعبہ حفظ کے اساتذہ جن میں حضرت مولانا محمد الیاس صاحب ماسروی اور حضرت مولانا عقیل صاحب اورنگ آباد اور شعبہ دینیات کے استاذ حضرت مولانا آصف صاحب اور احمد نگر سے مولانا عبدالباری صاحب کو خصو صاً مدعو کیاگیا نیز شہر مالیگاؤں کے نظماء و صدور معلمین علماء کرام ائمہ عظام بھی وقتاً فوقتاً تشریف لائے اور طالب علم اور طالبہ کا قرآن سنا جن میں حضرت مولانا امتیاز اقبال صاحب(ناظم مدرسہ فیضان احمد)، حضرت مولانا عبدالصمد صاحب اشاعتی ( ناظم مدرسہ ابو عبیدہ بن جراح ؓ )،قاری ریحان صاحب فردوسی(ناظم مدرسہ حضرت عکرمہ)، حافظ عبدالخالق صاحب (ناظم مدرسہ امام غزالی)، حافظ ساجد صاحب اشاعتی (ناظم مدرسہ دارالقرآن) نے طالب علم و طالبہ کا قرآن کریم سنا اور حوصلہ افزائی فرمائی نیز بعد نماز عشاء مذکورہ طالب علم وطالبہ نےمہمان وسرپرست و والدین کے روبرواخیر سورتوں کی تلاوت کرکے قرآن کریم کی تکمیل کی اسکے بعد ایک تقریب برائے تکمیل حفظ قرآن کریم اکبری مسجد اوپری ہال میں منعقد کی گئی۔ تلاوت نعت وتقریر کے بعد طالب علم کو مدرسہ کی جانب سے ایک نہایت عمدہ سائیکل بطور انعام وھدیہ کے دی گئی، اسی طرح طالبہ کو ایک سلائی مشین ادارہ کی جانب سے دی گئی اخیر میں جامعہ اکل کوا سے تشریف لائے جامعہ کے استاذ تفسیر وحدیث وفقہ حضرت مولانا مفتی عبدالقیوم صاحب اشاعتی مدظلہ العالی کا موقع کی مناسبت سے فکر انگیز خطاب ہوا۔ اس تقریب میں شہر کے سرکردہ افراد جن میں حاجی خلیل الرحمن صاحب ناولٹی، حاجی عبدالحمید صاحب قریشی ،جناب ایم ایم خان صاحب، حافظ مصطفیٰ صاحب جمالی، مفتی فیضان صاحب ، حافظ اشرف صاحب ،مفتی عرفات صاحب،حافظ عتیق صاحب، حافظ انیس صاحب،قاری عارف صاحب فلاحی (مدرس مدرسہ دارالقرآن ) ،حافظ یونس صاحب،حافظ اشفاق صاحب نیزاکبری مسجد اوپری ہال میں سرپرست ووالد کی کثیر تعداد حاضر رہی اور ریاض الجنہ للبنات میں بھی ایک بڑی تعداد مستورات کی بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اخیر میں مقرر خصوصی کی رقت آمیز دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا ،تقریب کے اختتام پر ناظم مدرسہ حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی نے تمام مہمانوں کا اور سرپرست و والدین کا شکریہ ادا کیا۔
ایک نشست میں مکمل حفظ قرآن سنانے والے مدرسه ریاض الجنه محوی نگر کے خوش نصیب طالب علم وطالبه
:1: حافظ انصاری عبدالرحمن ابن حفیظ الرحمن (رونق آباد) ،
:2: حافظه حرا زرین اشتیاق احمد (فردوس گنج) ،
الحمدلله بڑی خوشی ومسرت کی بات یه که حافظ انصاری عبدالرحمن ابن حفیظ الرحمن ، اس طالب علم کا آل انڈیا مسابقه حفظ قرآن کریم میں انتخاب هوا هے جو که کرناٹک کے شهر بھٹکل میں جنوری میں هوگا ،
مدرسہ ریاض الجنه کا مختصر تعارف :
شهر مالیگاؤں کا معروف ومشهور اداره "مدرسه ریاض الجنه کی "8 سال قبل بنیاد رکھی گئ جس کی ابتداء 11 طالبات کے ذریعے حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی کے مکان سے هوئی الحمدلله فی الحال مدرسه ریاض الجنه میں طلباء وطالبات کی تعداد 2400 سے زائد هے شهر مالیگاؤں میں اسکی 10 شاخیں جاری وساری هے اور 65 افراد پر مشتمل معلمین ومعلمات کا عمله اپنی خدمات انجام دے رهاهےاس چمن کے روح رواں بانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی هے ،
الحمدلله مدرسه هذا میں شعبه دینیات شعبه حفظ شعبه مومن ومومنه کورس کا نظام هے ،
بین الاقوامی،ملکی، صوبائی وشهری مسبابقات میں الحمدلله بهترین کارکردگی پیش کررهاهے اور ممتازین میں اپنا مقام بنارهاهے ،
الحمدلله گذشته دنوں مدرسه ریاض الجنه کا ایک طالب حافظ انصاری عبدالرحمن ابن حفیظ الرحمن, مدرسه ریاض الجنه للبنات کی طالبه حافظه حرا زرین بنت اشتیاق احمد نے ایک دن میں ایک نشست میں مکمل قرآن کریم کو حفظ سناکر اداره کا ناظم کا اپنے اساتذه وسرپرست کا نام روشن کیا مدرسه کی جانب سے طالب علم کو سائیکل اور طالبه کو سلائی مشین اور گراں قدر انعامات سے نوازا گیا ساتھ هی ساتھ ان کے معلم و معلمه کی بھی حوصله افزائی کی گئی, اسطرح کی تفصیلات شعبہ نشرواشاعت مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر مالیگاؤں ناسک مہاراشٹر الہند کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔