مشہور خبریں

ضمانت منظور ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہونے پر منسے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف دوسرا غیر ضمانتی وارنٹ جاری

 


بیڑ : 6 مئی / سانگلی عدالت کے بعد اب بیڑ کے پرلی عدالت نے بھی منسے صدر  راج ٹھاکرے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے ۔

بیڑ کے پرلی عدالت نے ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔  عدالت نے یہ حکم ضمانت منظور ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیا ۔  اس سے قبل 10 فروری کو عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 13 اپریل تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔  تاہم چونکہ راج ٹھاکرے 13 اپریل تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے، پرلی کی عدالت نے دوسری بار راج ٹھاکرے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے ۔


راج ٹھاکرے کے خلاف یہ دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ ہے اور اس سے قبل سانگلی کی ایک عدالت ان کے خلاف وارنٹ جاری کر چکی ہے۔  یہ غیر ضمانتی وارنٹ 2008 کے ایک کیس میں جاری کیا گیا تھا ، جس میں ان پر آئی پی سی کی دفعہ 143، 109، 117 اور بمبئی پولیس ایکٹ کی دفعہ 135 کے تحت فرد جرم عائد کیا گیا تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.