ناسک / پیٹھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نناشی آؤٹ پوسٹ تعلقہ ڈنڈوری گاؤں میں صبح 10 بجے کے قریب ایک شخص کو تیز دھار کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ قتل کے بعد ملزم نے لاش کے سر کے ساتھ کلہاڑی لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ، اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔
اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ نناشی آؤٹ پوسٹ پرائمری ہیلتھ سنٹر کے نزدیک نناشی گاؤں کے گلاب رام چندر واگھمارے، سریش بوکے اور وشال بوکے کے درمیان گزشتہ دو سال سے کسی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس تنازعہ کی وجہ سے واڈیورھے پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی گئی تھی۔ تاہم نئے سال 2025 کی صبح گلاب واگھمارے، سریش بوکے اور وشال بوکے کے درمیان جھگڑا ہوا اور یہ لڑائی شدت میں بدل گیا۔
جس کے بعد سریش بوکے اور وشال بوکے نے سیدھے گلاب واگھمارے کا کلہاڑی سے سر قلم کر دیا جس سے علاقے میں سنسنی مچ گئی۔ اس کے بعد بوکے برادران نے قتل ہوئے شخص کا سر فلمی انداز میں کلہاڑی کے ساتھ نناشی پولیس اسٹیشن میں لیجاکر واقعہ کا انکشاف کیا۔ قتل کے واقعہ کی وجہ سے نناشی گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، پولیس نے گاؤں میں بندوبست تعینات کیا ہے ۔