مالیگاؤں : 30 جون / آج بروز جمعرات بتاریخ ٢٩ /ذی قعدہ مطابق 30 جون 2022 بعد نمازِ مغرب چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی، چاند کی رؤیت نہیں ہوئی مطلع ابر آلود تھا لیکن ملک کے دیگر علاقوں سے عام رؤیت کی اطلاعات ملی (پٹنہ، حیدرآباد وغیرہ) لہذا دارالقضاء گولڈن نگر مالیگاؤں اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ اعلان کرتے ہیں کہ کل بروز جمعہ 1 جولائی 2022 یکم ذی الحجہ ہوگی اور ان شاء اللہ 10 جولائی بروز اتوار ١٤٤٣ھ کوعیدالاضحی ہوگی ۔
*تکبیر تشریق*
*اللہ اکبر اللہ اکبر،لاالہ الااللہ،واللہ اکبر،اللہ اکبر و للہ الحمد*
9 جولائی،٩/ذی الحجہ کی فجرکی نماز سے 13 جولائی،١٣/ذی الحجہ کی عصر تک ہرفرض نماز کے بعد پڑھنا واجب ہے ، وہیں تکبیر تشریق جماعت سے نماز پڑھے یا تنہا، مردہوں یا خواتین سب پر واجب ہے،البتہ مردحضرات بآواز بلند اور خواتین پست آواز سے پڑھیں گے ۔
مالیگاؤں واطراف ،منماڑ، ایولہ ، ناندگاؤں ،چاندوڑ ،دھولیہ،اور چالیسگاؤں وغیرہ علاقوں کےائمہ کرام و ذمہ دارانِ مساجد میں اسی کے مطابق تاریخ لگاکر تعاون فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائیں ۔ اسطرح کی تفصیلات مولانا شکیل احمد قاسمی ( سکریٹری مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ مالیگاؤں )، قاضی عبدالاحد ازھری صاحب، مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ، مولانا امتیاز اقبال صاحب، حاجی محمد مکی سیٹھ، عبدالمالک سیٹھ بکرا، حاجی انیس احمد فہمی،ڈاکٹر منظور حسن ایّوبی صاحب ،مولانا انیس الرحمٰن قاسمی صاحب،مفتی عبدالمالک قاسمی صاحب ،مفتی حامدظفر ملّی رحمانی صاحب ،مفتی آصف امین صاحب ،قاضی انیس الرحمٰن صاحب (قاضی شہر دھولیہ) مفتی حفظ الرحمٰن مالیگانوی صاحب،مفتی عامر عثمانی صاحب، مفتی عطاء الرحمٰن عبدالحمید جمالی وغیرہ جملہ ارکان مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مالیگاؤں،مدنی روڈ کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔