مشہور خبریں

ناسک دیہی علاقوں اور ناسک شہر میں گھر پھوڑی کرنے والا حسن حمزہ کٹی گرفتار ، ملزم کے قبضے سے 1,16,090 روپے کا مال مدعہ برآمد ، ناسک ضلع سمیت مدھیہ پردیش میں واردات انجام دینے کا خلاصہ

 


ناسک/ ناسک شہر کے مختلف حصوں میں گزشتہ چند دنوں میں گھر پھوڑی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔  اس کی وجہ سے پولس کمشنر انکش شندے نے حکم جاری کرتے ہوئے ایسے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔  اسی مناسبت سے، کرائم برانچ یونٹ ون نے کاروائی کرتے ہوئے ایک بدمعاش چور کو گرفتار کرتے ہوئے 11 گھر پھوڑی کی وارداتوں کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

 چور کی شناخت حسن حمزہ کٹی (عمر 44 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔  6 جون کو کرائم برانچ یونٹ ون کے وشال کاٹھے کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ گھر پھوڑی اور چوری کرنے والا عادی مجرم حسن کٹی نوناتھ نگر پیٹھ روڈ  پنچوٹی میں چھپا ہوا ہے۔ خبر کے مطابق سینئر پولیس انسپکٹر وجے دھمال کی رہنمائی میں اے پی آئے توڑکر ، افسر رویندر باگل ، پروین واگھمارے، پردیپ مہاسدے، ناظم خان پٹھان، وشال دیورے ، وشال کاٹھے، مختار شیخ، اپا پانول، راجیش راٹھوڈ نے جال بچھا کر کٹی کو گرفتار کیا ۔

 پولیس کو دیکھ کر کٹی نے بھاگنے کی کوشش کی مگر اسے حراست میں لے لیا گیا۔  پوچھ گچھ کے بعد، اس نے اور اس کے ساتھی نے ناسک شہر میں 6 دکانوں اور ناسک دیہی حدود میں 5 دکانوں کے شٹر موڑ کر کل 11 چوری کرنے کا اعتراف کیا۔  شہر کے مختلف اسٹیشن میں درج جرائم میں ملوث ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1,16,090 روپے کا مال برآمد کیا گیا ہے۔

 حسن حمزہ کٹی ایک ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس کے خلاف ڈکیتی اور چوری کے 14 مقدمات درج ہیں ۔ اسے اس سے قبل پنچوٹی پولیس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر 267/2018  قلم 454، 457، 380 کے تحت چوری کے جرم میں قصوروار پائے جانے پر سزا بھی سنائی گئی ہے۔  حسن کٹی شراب کی دکانوں ، کرانہ دکانوں ، کپڑوں کی دکانوں میں گھر پھوڑی کرتا ہے اور ان سے نقدی چوری کرتا ہے۔  تفتیش میں مذکورہ ملزم نے مدھیہ پردیش کے سولاپور اور شندواڑہ میں 7 سے 8 جرائم کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.