مالیگاؤں / 7 جون بروز بدھ صبح 7 بجے کے درمی گرنا ندی میں پانی میں تیرتی ہوئی لاش ملی ۔
ملی تفصیلات کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے بتایا کہ آج صبح 7 بجے قلعہ پولیس اسٹیشن سے مجھے فون آیا کے گرنا ندی میں ایک لاش دکھائی دے رہی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شکیل تیراک اپنے ساتھی کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہونچے اور ندی میں اتر کر لاش کو باہر
نکالا ، لاش کو پنچنامہ کے بعد سول اسپتال پہنچایا گیا ، معلوم ہوکہ ندی میں ملی لاش کی شناخت نہ ہو پانے پر شکیل تیراک و انکے ساتھیوں نے پہنچان کے لئے ایک ویڈیو اپیل جاری کی تھی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ ہی گھنٹے میں اہل خانہ نے ویڈیو کی مدد سے لاش کی شناخت کی ، مرنے والے 27 سالہ نوجوان کا نام سومناتھ رمیش دیگھے بتایا گیا جو سوئے گاؤں کیمپس سوے گاؤں تعلقہ مالیگاؤں کا رہنے والا ہے ۔تادم تحریر پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔


