مالیگاؤں / (پریس ریلیز ) سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کے ایک وفد نے ڈپو مینیجر سے ملاقات کی اور شہریان کو ہونے والی تکالیف اور پریشانیوں کے تعلق سے گفتگو کی. اس موقعے پر بتایا گیا کہ شہر مالیگاؤں بس ڈپو میں خاص کر بارش کے ہونے کی وجہ سے بے انتہا تکالیف اور دقت کا سامنہ کرنا پڑتا ہے اسکولی بچوں استاذہ وہ مسافرین کی پریشانیوں کو تحریری شکل نہیں دی جاسکتی جو جمع شدہ پانی کی وجہ سے ہوتی ہے. جس کے جواب میں ڈپو مینیجر نے سنجیدگی کے ساتھ کہا کہ اب جمع شدہ پانی کی نکاسی کا انتظام واٹر پمپ کے ذریعے کیا جائے گا مالیگاؤں بس ڈپو کی تعمیری معاملات کے لیے کاغذی کاروائی تقریبا مکمل کی جا چکی ہے بہت جلد اس پر عمل کیا جائے گا دو کروڑ کی لاگت سے بس ڈپو کا ڈیولپمینٹ کیا جائے گا. اور مکمل طور پر صحیح طریقے سے کام کیا جائے گا تاکہ بارش کے علاوہ عام دنوں میں بھی کسی بھی طرح کی تکالیف کا سامنہ شہریان کو نہ ہوگی. اورنگ آباد کس نام سنبھا جی نگر لکھ کر مالیگاؤں سے بس جا رہی ہے اس تعلق سے بھی وفد نے باز پرس کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کا آرڈر اور ضلع کلکٹر کے آرڈر کے مطابق اورنگ آباد کا نام تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس تعلق سے آپ کہا کہتے ہیں
اس پر ڈپو مینیجر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی کاغذی کاروائی جاری ہے اس پر بھی کام ہوگا اور ایس ڈی پی آئی کے گذشتہ مطالبہ جس میں منماڑ بس کے تعلق سے بات کی گئی تھی اس پر بھی جلد ہی عمل کیا جائے گا.
وفد میں شامل افراد اسٹیٹ سیکریٹری وممبر کے علاوہ ضلعی صدر راحیل حنیف( حنیا ) نے ڈپو مینیجر کی باتوں کو بغور سنا اور اطمینان بخش کاروائی کا مطالبہ کیا.
اس طرح کی معلومات تحریر کی شکل میں اخبارات کو بھیجی گئی


