مالیگاؤں / 6 جون بروز منگل کی رات تقریبا 10 بجے کے درمیان گلشیر نگر ڈپو میں 12 سال 9 ماہ کے انصاری محمّد عمرین رضوان احمد ساکن گھر نمبر 102 گلی نمبر 12 گلشیر نگر مالیگاؤں نامی بچے کی الیکٹرک شاک لگنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر مستقیم ڈگنٹی و شفیق اینٹی کرپشن نے پہونچ کر بچے کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں معاونت کرتے ہوئے بجلی کمپنی کی لاپرواہی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ،
وہیں شہر بھر میں پھیلے جان لیوا الیکٹرک تاروں کی تبدیلی پر زور دیا ، اس موقع پر علاقے کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔

.jpeg)
