وارڈ نمبر14 میں نلوں میں پانی کی سپلائی کو لیکر شوشل ورکر جمال ناصر کی کارپوریشن کمشنر و واٹر شپلائی آفیسران کے ساتھ میٹنگ و نمائندگی
0
جون 25, 2024
مالیگاؤں / حسن پورہ ، نورنگ کالونی ، اعظم پورہ، ملت کالونی، زیتون پورہ میں پانی سپلائی دوپہر 2 بجے ہوا کرتی تھی وہ وقت ان علاقوں کے ساکنان کے لیے آسان تھا۔ گزشتہ کئی ماہ سے بے ترتیب پانی سپلائی کے نظام سے اہل محلہ کافی دقت اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔ متعدد بار شوشل ورکر جمال ناصر نے اس جانب محکمہ واٹر سپلائی کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔ نل کا وقت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ پانی نہیں بھر پاتے۔ نیز شادی، موت، اور دیگر تقریبات میں عورتیں، مائیں اور بہنیں شریک نہیں ہو سکتیں ۔ گھریلو معمول مکمل طور پر درہم برہم ہے ۔ اس لیے وقت گیارہ بجے سے دو بجے کا مقرر کیا جائے۔ ایسا ہمارا مطالبہ ہے اگر 7 دن میں مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم تمام محلہ میونسپل کارپوریشن کے داخلی دروازے پر دھرنا دیں گے۔ جس کی مکمل ذمہ داری محکمہ واٹر سپلائی اور میونسپل انتظامیہ ہوگی ۔ سبھی باتوں کو کمشنر صاحب نے بغور سنتے ہوئے واٹر سپلائی انچارج گواندے صاحب، کھیرنار ، گانگورڈے ،انس کو احکامات دئیے کہ رضاء پورہ ٹنکی پر سپلائی کا مستقل وقت کا تعین کو یقینی بنایا جائے ہوسکے تو حسن پورہ و اطراف کے علاوہ دیگر علاقوں کی سپلائی کو آگے پیچھے کرکے اس مسئلے کو ختم کیا جائے ۔ اس وفد میں شوشل ورکر جمال ناصر کے علاوہ شاہ رخ بھوریا، عمران، فیضان ،غفار دادا، ساجد سموسے والا و دیگر اہلیان محلہ موجود تھے -