مشہور خبریں

مفتی اسمٰعیل نے میری خاندان کو جیل بھیجنے کیلئے خفیہ کمپلین لیٹر ڈی جی پی کو دیا ، یہ سیاسی نہیں ذاتی دشمنی جھلکتی ہے، شوبھا تائی بچھاؤ نے بھی مجھکو جیل میں بند کرنے کا مطالبہ کیا : آصف شیخ ،جمعیتہ علماء کا سیاسی استعمال کر پرائیوٹ لمیٹڈ بنا دیا گیا، جب جمعیتہ علماء پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تو میں نے ہی اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی ،کراس فائرنگ میں استعمال کی گئی بندوق نیپال سے منگوائی گئی،نیپال کون گیا اور وہاں کیا کیا ہوا؟ ،مکمل انکوائری کی جائے ،کس لیڈر نے معصوم لڑکیوں کا گھر برباد کر طلاق کروایا؟ کس نے دبئی میں نکاح اور حلالہ کیا؟ آصف شیخ رشید کی سنسنی خیز تقریر

مالیگاؤں  / شہر میں سیاسی جماعتوں کے درمیان نظریاتی و سیاسی اختلافات رہنا چاہے لیکن کچھ حد تک، لوگ سیاست میں حصہ لتے ہیں تاکہ عوام کے کام کاج ہوسکے لیکن کچھ لوگ سیاست میں آکر صرف اپنا گھر بھرنے کا کام کررہے ہیں ۔سیاسی دشمنی کو درکنار رکھتے ہوئے اب ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔اس کی تازہ مثال حال ہی میں ہوئے فائرنگ واقعہ کے بعد سامنے آئی ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف داؤد سیٹھ کمپاؤنڈ میں منعقدہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جنرل میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ دونوں طرف سے ہوئی ہے اور کراس فائرنگ میں جو بندوق استعمال ہوئی ہے وہ نیپال سے منگوائی گئی ہے ۔نیپال کون کون گیا تھا اور کیوں ؟وہاں کیا کیا ہوا اسکی مکمل انکوائری بھی ہونا چاہئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میری معلومات ہے کہ نیپال میں کسینو (جگار اڈے) میں بھی ان لوگوں کا جھگڑا ہوا ۔پولس انکی تحقیقات کرے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس ضمن میں میں نے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو بھی شکایت کی ہے اور آج سے چھ ماہ قبل وزیر داخلہ سمیت مالیگاؤں اور ناسک پولس کو بھی اسکی کاپی دی گئی تھی ۔کہ کچھ لوگ مجھکو اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی کوشش کررہے ہیں اور شہر میں گورکھپور و شری رام پور سے کچھ لوگ مالیگاؤں آئے ہیں ۔اس لئے مجھکو پولس سیکورٹی بھی دی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کراس فائرنگ کرنے والوں میں ایک شخص منماڑ سے تعلق رکھتا ہے اسکی بھی شفاف جانچ کی جائے ۔


آصف شیخ نے فائرنگ معاملہ میں شہری ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی دشمنی کو بھول کر ذاتیات پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے ۔شیخ آصف کی خاندان سے اتنی نفرت کہ مفتی اسمٰعیل نے وزیر اعلیٰ و ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو میرے پورے خاندان کا نام لکھ کر کمپلین لیٹر دیتے ہوئے مطالبہ کردیا کہ ان سب کو جیل میں بند کردیا جائے ۔موصوف نے کہا کہ جبکہ ایک عالم دین یا ایم ایل اے کا کام ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے میں انصاف کی اپیل کرے لیکن مفتی اسمٰعیل نے ایسا نہیں کیا ۔انہوں نے میرے خاندان کو جیل میں بند کرنے کا مکتوب دیکر سیاسی دشمنی کو ذاتیات پر مبنی قرار دیا ہے ۔اتنا ہی نہیں کانگریس کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ شوبھا تائی بچھاؤ نے بھی آصف شیخ ک سلام جیل میں بند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔اس طرح کا سنسنی خیز انکشاف بھی آصف شیخ نے کیا ۔


آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اسمبلی میں مسجد و مدرسہ کے تعلق سے کوئی نمائندگی نہیں کی ۔بقرعید کے تعلق سے موصوف خاموش رہے ۔شہر میں جانوروں کی پکڑ دھکڑ کی گئی، سیکڑوں افراد کو قربانی کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔مارکیٹ کمیٹی میں جانوروں ضبط کرلیا گیا لیکن مفتی اسمٰعیل نے آواز نہیں اٹھائی ۔مفتی اسمٰعیل مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں اور اب فائرنگ معاملہ میں سیاسی روٹی سیکنے کا کام کررہے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی دادا بھسے کی چمچہ گیری کررہے ہیں ۔بنکروں کے ساتھ لوٹس ہال میں جو میٹنگ کی گئی اس میں بھی بنکروں سے کئی وعدے کئے گئے لیکن بنکروں کو کچھ فائدہ نہیں دیا گیا ۔بنکروں کی تنظیم بھی اپنے خود کے نقصان کے ذمہ دار ہے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے انہوں نے بنکروں کا استعمال کیا اور بنکر تنظیموں نے عوام کا استعمال کر انہیں بیوقوف بنایا ۔

آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی میں مدرسہ و مسجد کے لئے کوئی آواز نہیں بلند کی ۔ریزرویشن پر کچھ نہیں بولا ۔صرف سودے بازی کی گئی ۔اسمبلی سے غیر حاضر رہنے کا سودا، ایم ایل سی چناؤ میں سودا ۔آصف شیخ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپ ایسے ایم ایل اے ہو جو روکڑا بازار میں کھڑے رہ کر سودا کرتے ہو ۔عید گاہ سے سیاسی تقریر کی گئی، حج اور قربانی کے مسائل و واقعات پر عوام کی رہنمائی نہیں کی گئی ۔بقرعید پر جانوروں کی پکڑ دھکڑ کی گئی ۔تو مفتی اسمٰعیل کا شہر میں رہ کر کیا فائدہ؟ 
آصف شیخ نے کہا کہ جمعیتہ علماء کو ہم سب بہت مانتے ہیں، میں جمعیتہ علماء کا ممبر ہوں ۔جمعیتہ علماء کی عزت میں مرتے دم تک کرتے رہوں گا ۔شیخ آصف کا جمعیتہ علماء سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی تو نہیں بنتے جارہی ہیں؟ ۔جمعیتہ علماء کی آفس پر بیٹھ کر سیاسی بیان بازی کرنے کا اپکو کوئی اختیار نہیں ہے ۔یہ سب بند ہونا چاہئے ۔ مفتی اسمٰعیل کبھی کہتے ہیں کہ مجلس سے چناؤ لڑونگا لیکن آپ تو کانگریس کے رابطے میں ہیں ۔آپ کانگریس پارٹی کے رابطے میں ہے نانا پٹولے سے شوبھا تائی بچھاؤ نے مفتی اسمٰعیل کی میٹنگ کروائی ہے ۔


ووٹ کٹوانے کے معاملے پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل تم بوگس گیری کر کے اسمبلی جیت گئے او بولتے ہو کہ شیخ آصف نے ووٹ کٹوایا ہے ۔میں بوگس ووٹ کیخلاف ہوں اور رہونگا ۔ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ۔عوام کو بیوقوف بنانا بند کیا جائے ۔ہم فلسطینی مسلمانوں کے بھائی ہیں۔این آر سی کے نام پر عوام کو ڈراؤ مت ۔آپکے بیٹے عبداللہ کی تین تین ووٹ ہے ۔اور وہ سب بوگس ووٹ ہم کٹوائیں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ جب شیخ رشید صاحب نے 1999 میں اسمبلی چناؤ لڑ کامیابی حاصل کی تھی آج ایک بار پھر 1999 کے دور یاف آرہا ہے اور وہ دور دہرایا جائے گا ۔

آصف شیخ نے کہا کہ کس لیڈر معصوم لڑکیوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا اور طلاق کروایا یہ سب ہمیں پتہ ہے اور کس نے ایک میڈیکل والے کیساتھ دبئی جاکر نکاح، طلاق اور حلالہ کیا یہ بھی ہمیں پتہ ہے ۔صرف اچھے کپڑے پہننے اور اچھی اردو انگریزی بولنے سے کوئی اچھا انسان نہیں ہوجاتا ۔سب کے کالے کارنامے ہمارے پاس موجود ہیں ۔ہمارے کردار پر انگلی کوئی نہیں اٹھا سکتا ۔ہمارا کردار شفاف ہے ہم نے کسی کی عزت نفس سے کھلواڑ نہیں کیا ہے ۔ہم حلال کماتے ہیں اور حلال تقسیم کرتے ہیں تمھیں کیوں تکلیف ہورہی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید نے ہمیں اچھے برے طریقے بتائے ہیں ہم غریبوں کے کام کرتے رہیں گے کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔موصوف نے شہر بھر کے بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج سے اسمبلی الیکشن کیلئے تیار ہوجاؤ ۔شہر کے چار مقامات پر ووٹنگ لسٹ میں نام بڑھانے کا کام شروع کیا جارہا ہے عوام اپنی صرف ایک ووٹ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے رابطہ کریں ۔اس میٹنگ میں اعجاز عمر، صابر گوہر ،رئیس عثمانی ،عبد الاحد ممبر اور ایڈوکیٹ ہدایت اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس میٹنگ میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرس موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.