مشہور خبریں

جمہور ہائی اسکول کے سابق طلباء کی جانب سے ایس ایس سی ، ایچ ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے اعزازی تقریب

مالیگاؤں / جمہور ہائی اسکول کے سابق طلباء کی جانب سے ہر سال اپنے مادر علمی سے امتیازی نمبرات حاصل کرنے  والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے اعزازی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اس سلسلے کو دراز کرتے ہوئے ۱۲ اگست ۲۰۲۴ء بروز پیر کو اسکول ہذا میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس اعزازی تقریب میں ایس ایس سی اور ایچ  ایس سی بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو خوبصورت مومینٹو اور سر ٹیفکٹ پیش کئے گئے۔ ان طلباء میں
عائشہ محمد مزمل ، احمد مجتبی مظفر احمد ، عفیفہ فاطمہ عارف حسین ، فائزہ ناز شیخ جاوید  شامل تھے ۔ اس کے علاوہ جمہور ہائی اسکول کے دو طلباء فہیم شیخ حیدر اور توصیف شیخ سلیم کا پولس محکمے میں انتخاب ہوا ہے۔ اس بڑی کامیابی پر ان دونوں طلباء کو بھی گروپ کی جانب سے مومینٹو اور سرٹیفکٹ پیش کئے گئے۔ اسکول کے پرنسپل جناب احمد ایوبی  سر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض ہوئی ہے۔ اس موقع پر گروپ ممبران کے جانب سے ڈاکٹر احمد ایوبی سر کو  مبارکباد پیش کی گئی۔ سابق استاذ اضغر علی سر  کی شرکت نے اس پروگرام کے وقار کو دوبالا کر دیا۔پروگرام کی صدارت جناب اضغر علی سر  نے فرمائی۔ عظمت اقبال سر نے نظامت کی ذمہ داری بخوبی سنبھالی ۔ عظمت سر نے  ایس سی گروپ کے ذریعے کی جا رہی تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے عزائم کو پیش کیا۔ زاہدیوسفی سر نے مہمانان اور ایس ایس سی گروپ کے ممبران کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر احمد ایوبی سر نے ایس ایس سی گروپ کے ذریعے کی جا رہی تعلیمی خدمات کی سراہنا کی اور  آئندہ بھی مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ اضغر علی سر نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی اپنے تجربات کی روشنی میں رہنمائی فرمائی۔ اس پروگرام میں ایس ایس سی گروپ کے رئیس انجینئر ، تاج الدین انجینئر، سلیم خان ، مجاہد خان، ابرار احمد ، فیروز احمد، ضیاالرحمن ، دوست محمد ، شیخ یونس ، اسرائیل احمد ، الطاف موذن ، زاہد یوسفی اور عظمت اقبال شامل رہے۔ دعا کے ساتھ اس یادگار پروگرام کا اختتام ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.