المدینہ گروپ قلعہ کی جانب سے کبڈی ٹورنامنٹ میں آر جے ٹیم فائنل فاتح ، رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں انعامات تقسیم ،تعلیم کے ساتھ ہمیں صحت مند معاشرے کیلئے نشہ سے پرہیز اور کھیل کود ورزش جیسے کھیلوں کو ترجیح دیں : مفتی اسماعیل
0
جنوری 18, 2025
مالیگاؤں / مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں قلعہ میں کبڈی کے فائنل میچ میں انعامات مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے فدائین دستہ کے اس علاقے میں المدینہ گروپ قلعہ کی جانب سے کبڈی کا ٹورنامنٹ آٹھ دنوں سے جاری تھا جسکا فائنل میچ جمعہ 17 جنوری کو آر جے گروپ بمقابلہ المدینہ گروپ کے مابین منعقد ہوا آر جے گروپ کبڈی فائنل فاتح رہی ونر کپ ٹرافی دیگر انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنی جانب سے کبڈی کے تمام کھلاڑیوں اور شائقین اور انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے کہا ایک زمانہ تھا جب کبڈی کے کھیل سردی کے موسم میں بہت اہتمام سے ہوا کرتے تھے لیکن اس کھیل کو نظر لگ گئی اکثر جب اس کھیل میں جھگڑے ہوجاتے تھے اسکے وجہ سے اس کھیل کے مقابلے متاثر رہے، اور برسوں تک موقوف رہے آج الحمداللہ اسکا پھر سے ازسر نو آغاز ہوا، کھیل میں مقابلے کرنے والوں کو ہار اور جیت کے علاوہ وہ کھیل کو ترجیح دیتے ہیں اور اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ظاہر سی بات ہے مقابلہ ہوگا تو جیت اور ہار ہوگی اور جیت کی امید ہے تو ہار برداشت کرنے کا حوصلہ بھی رہنا چاہیے یہ اچھے کھلاڑی کی علامت ہیں ہارنے کے بعد جھگڑا کرنا، رونا یہ سب نہیں ہونا چاہیے ایک بار پھر مَیں اپنی طرف سے اور اپنے تمام ساتھیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں مَیں امید کرتا ہوں یہ سلسلہ دراز رہے گا کبڈی کے اس کھیل میں شریک تمام ٹیموں انکے ذمہ داران اور اس کھیل کا مقابلہ کرانے والے انتظامیہ کمیٹی محلہ قلعہ کے سرکردہ شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں کھیل کود سے انسان صحت مند رہتا ہے اور ہمیں نشہ آور اشیاء کی چیزوں سے اجتناب برتنا چاہیے نشہ آور اشیاء کا استعمال یہ جہاں صحت کیلئے مضر ہے وہیں سماج و معاشرہ میں ایک ایسی بیماری و برائی ہے جسکے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہمارے معاشرے پر برے اثرات سے انسانی زندگی تنزّلی کی طرف جاتی ہیں شہر کو ایک اچھے صاف ستھرے معاشرے کیلئے ہم مل کر کام کریں تعلیم کے ساتھ ہمیں صحت مند معاشرے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. نشہ آور اشیاء سے پرہیز کھیل کود ورزش جیسے کھیلوں کو ترجیح دیں، اس کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے میں ایڈوکیٹ گریش بورسے، ساجد ممبر، مولانا سراج ندوی، مہمان خصوصی قائد و سالار مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA، افتخار کبڈی، خالد سکندر، امتیاز پان، راشد سپہ سالار وغیرہ احباب موجود تھے.