بلندیوں پر ہے جن کا مقام
انہی کو ملتا ہے علم کا انعام
مالیگاؤں : عبدالغفار سر ساکن عبداللہ نگر، مقیم ممبئی کی صاحبزادی محترمہ خان مفیزہ نے ایس ایس سی بورڈ امتحان 2025 میں 92.60 فیصد نمبرات حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے شہرکا نام فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر لوک ہت تنظیم مالیگاؤں اور مولانا آزاد لائبریری کے تمام اراکین نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر یونس خان صاحب اور امجد سر نے کہا کہ "یہ کامیابی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مفیزہ بیٹی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور آنے والے وقت میں انہیں ایسا مقام نصیب ہو جس سے امت کو فائدہ پہنچے اور وہ دین کے لیے باعثِ برکت ثابت ہوں۔
طلبہ و طالبات کے لیے یہ کامیابی ایک مثال ہے کہ لگن، دیانتداری اور استقامت سے تعلیم حاصل کی جائے تو ہر منزل ممکن ہے ۔
