مشہور خبریں

دگڑو آئیل مل میں ورلڈ میمن ڈے "ایک شام میمن ڈے کے نام" کا انعقاد ,آصف شیخ ،میئر و ڈپٹی میئر، ASP و DYSP سمیت دس افراد کو خادم انسانیت ایوارڈ سے نوازا جائے گا , شہر کی تعلیمی ،طبی، سیاسی، سماجی شخصیات کا استقبال، عوام سے شرکت کی اپیل

مالیگاؤں:8 اپریل / تجارت کفالت ، صداقت، شرافت و خدمت کی امین میمن قوم اپنے اس تاریخی ورثہ کی حفاظت و فروغ کیلئے ہر سال 10 اپریل کو عالمی سطح پر ورلڈ میمن ڈےکا انعقاد کرتی ہے ۔ قوم پرستی ، وطن دوستی اور ملت شناسی کا اعادہ، آپسی میل جول ، بھائی چارہ اور یکجہتی کا فروغ ورلڈ میمن ڈے کی اساس ہے۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کرتے ہوئے میمن یوتھ ونگ کے صدر رضوان میمن نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر اس بزم محبت کو سجائیں، یہ بزم دگڑو آئیل مل آگرہ روڈ پر مورخہ 10 اپریل بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کی جارہی ہے۔یہ تقریب آل انڈیا میمن جماعت فیڈ ریشن ممبئی کے صدر اقبال آفیسر و جماعت کے زیر سر پرستی حاجی شریف ابراہیم جونانی(صدر سمت میمن جماعت مالیگاؤں) کی صدارت میں گیٹ ٹو گیدر بنام ایک شام میمن ڈے کے نام کا منعقد دگڑو آئیل مل آگرہ روڈ پر مورخہ 10 اپریل بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک کی جارہی ہے۔اس پروگرام میں میمن کلچرل کو فروغ دینے اور دوسری برداری میں میمن برادری کے کاموں پیش کرنے اور مل کر قوم و ملت کیلئے آگے آنے کیلئے منعقد کی جارہی ہے ۔اس شام کی باوقار تقریب میں میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولس کے اعلیٰ حکام، عہدے داران و مقتدر با اثر شخصیات کو خادمِ انسانیت اعزاز و ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ 
جس میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ، میئر نسرین شیخ ،ڈپٹی میئر شان ہند، اسٹینڈنگ چیرمین اعجاز بیگ، ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو،ڈی وائے ایس پی بروال، کیمپ ڈی وائے ایس پی کی خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں خادم انسانیت ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔رضوان میمن نے بتایا کہ اسی تقریب میں نہال انصاری، طاہرہ شیخ رشید مستقیم ڈگنیٹی ،خالد شیخ رشید ،کلیم دلاور اور برسر اقتدار سمیت تمام کارپوریٹرس، متعدد کاروباری و تعلیمی شخصیات ، ڈاکٹرس اور ٹیچرس ،سوشل ورکروں کا بھی استقبال میمن جماعت کی جانب سے کیا جائے گا، اس تقریب کا مقصد میمن برادری کے کلچرل کو فروغ دینا اور میمن جماعت کے آئندہ کے عزائم پیش کرنا ہوگا ۔اسی طرح دس اپریل کو صبح میمن جماعت کی جانب سے غریبوں کی مدد کرنا، کھانا کھلانا، مریضوں میں پھل تقسیم کرنے کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے ۔رضوان میمن نے کہا کہ اس گیٹ ٹو گیدر میں شہریان مالیگاؤں کو شرکت کی عمومی دعوت دی جاتی ہے۔لہٰذا ہم آپ کے منتظر رہیں گے۔خیال رہے یہ پروگرام  بلال بوانی ، حاجی عرفان آمدانی ، ساجد بھورا و باڈی ممبرس سمت میمن جماعت مالیگاؤں کی زیر نگرانی منعقد کیا جارہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.