ناسک : بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں اور بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان میں داخل ہو کر فضائی حملے کیے جانے کے بعد ناسک کے اہم مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ مضافاتی علاقوں جیسے گاندھی نگر، ناسک روڈ، دیولالی کیمپ، جیل روڈ، بھاگور، اڈگاؤں اور دیگر میں محکمہ دفاع سے متعلق اہم ادارے ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس نے ان اداروں کی سیکورٹی پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی طرف سے کیلارام مندر سمیت اہم تنصیبات کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ روزانہ شہر کے پرہجوم سیاحتی مقامات کا معائنہ بھی کریں گے۔ پولس کمشنر سندیپ کارنک نے تمام پولیس اسٹیشنوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ شہر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پولیس کی جانب سے لاجز اور ہوٹلوں کا بھی مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ہدایات وقتاً فوقتاً شہریوں تک پہنچائی جائیں گی۔ شہری افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ناسک ضلع کلکٹر جلج شرما نے یہ اپیل کی ہے ۔
سوشل میڈیا پر نظر ۔۔۔۔:
پولیس نے بتایا ہے کہ سائبر سیل ان سماجی شرپسندوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جو دو برادریوں اور دو مذاہب کے درمیان دراڑیں پیدا کر رہے ہیں ۔
