مشہور خبریں

کمیٹی کا دائرہ وسیع کرنے ، گرفتار شدگان کی ضمانت جیسے اہم امور پر پیر کو مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی اہم مشورتی میٹنگ ، کمیٹی کے تمام ذمہ داران و جنم داخلہ معاملہ میں قید افراد کے اہل خانہ وقت مقررہ پر میٹنگ میں شرکت کریں

مالیگاؤں / روہنگیائی و بنگلہ دیشی کے نام پر ایس آئی ٹی کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے جعلی جنم داخلہ کے الزام میں 3 خواتین سمیت کئی افراد جیل کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں، اس معاملہ میں روز اول سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے ذمہ داران آصف شیخ رشید و مستقیم ڈگنیٹی پیش پیش ہیں تو وہی کمیٹی کے لیگل سیل کے وکلاء ایڈوکیٹ عظیم خان، ایڈوکیٹ عارف شیخ، ایڈوکیٹ توصیف شیخ و ٹیم سرگرم ہے، کمیٹی کی جانب سے جیل میں بند افراد کی رہائی کیلئے ضمانت رکھی گئی مگر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کی وجہ یہ رہی کہ کورٹ نے کہا ابھی جانچ جاری ہے اس لئے رہائی نہیں دی جا سکتی، جس کے سبب کمیٹی کے ذمہ داران و لیگل ایڈوائزر نے طئے کیا کہ کورٹ میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد ضمانت کی عرضی دائر کی جائے گی. 29 اپریل کو تقریباً ایک ہزار صفحات پر مشتمل کیس نمبر 40 کی چارج شیٹ پولس محکمہ کی جانب سے دائر کی گئی. چارج شیٹ کی کاپی کورٹ سے حاصل کرکے کمیٹی کے وکلاء مطالعہ کررہے ہیں.

کمیٹی کے ذمہ داران و گرفتارشدگان کے اہل خانہ کے ساتھ 12 مئی بروز پیر رات 9 بجے نور باغ چوک، شکیل جانی بیگ کے گارڈن میں ایک اہم مشورتی میٹنگ رکھی گئی ہے. اس میٹنگ میں مستقبل کے لائحۂ عمل کو طئے کرتے ہوئے گرفتار شدگان بے قصور مرد و خواتین کی ضمانت کورٹ میں دائر کرنے اور مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی میں نئے سرکردہ شخصیات کو شامل کرنے کے سلسلے میں فیصلہ لیا جائے گا. لہٰذا مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے تمام ذمہ داران و جنم داخلہ معاملہ میں قید افراد کے اہل خانہ وقت مقررہ پر میٹنگ میں شرکت کریں .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.