مشہور خبریں

مانسون سے قبل بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال نمٹنے کے لئے انتظامیہ مستعد ، عوام کی مدد کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات : وزیر گریش مہاجن ، محکمہ موسمیات کا ریاست میں مزید تین روز تک بارش کا الرٹ جاری

ممبئی : 26 مئی / ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر گریش مہاجن نے آج ریاست میں پری مانسون بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر مہاجن نے فوری طور پر ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔ موصوف نے کہا کہ ریاست میں مانسون سے پہلے کی بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ 24x7 تیار ہے ۔

وزیر مہاجن نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب مئی کے مہینے میں ریاست میں اتنی بڑی مقدار میں پری مانسون بارش شروع ہوئی ہے۔ تمام ڈویژنل کمشنروں، ضلع کلکٹروں اور میونسپل کمشنروں کو بارش کی وجہ سے ریاست میں پیدا ہونے والی صورتحال میں ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 
محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید تین روز تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ پری مانسون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں کی سطح آب میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں سڑکوں کی بندش کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کام کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مانسون کی سیاحت کے لیے آبشاروں اور دیگر مقامات پر جاتے وقت چوکس اور محتاط رہیں۔

ہنگامی حالات میں شہریوں کی مدد کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو کل بارامتی پھلٹن بھیجا گیا تاکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔  اس طرح کی تفصیلات ریاستی وزیر مہاجن نے فراہم کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.