مشہور خبریں

پال گھر ایس پی بالا صاحب پاٹل کی ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ عہدہ پر تقرری

ممبئی : 22 مئی / مہاراشٹر حکومت کے وزارت داخلہ نے آج ریاست کے آئی پی ایس آفیسر کا تبادلہ کیا ہے ۔اس سے قبل بھی کئی آفیسران کے تبادلے کئے گئے جن میں ناسک پولس ایس پی وکرم دیشمانے کا تبادلہ بطور ایڈیشنل کمشنر آف پولس ممبئی ریجن کیا گیا تھا ۔اب انکی جگہ مہاراشٹر حکومت کے وزارت داخلہ نے بالا صاحب پاٹل کو ناسک ضلع دیہی ایس پی تقرر کیا ہے ۔اس ضمن میں مہاراشٹر حکومت کے وزارت داخلہ نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں تقریباً 21 پولس افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔

ان میں پال گھر میں اپنی خدمات انجام دینے والے بالا صاحب پاٹل کو ناسک گرامین پولس سپرنٹنڈنٹ عہدہ پر فائز کیا گیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات ایک جی آر کے ذریعے وزارت داخلہ نے نائب سیکرٹری وزارت داخلہ وینکٹیش بھٹ کے دستخط سے جاری کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.